اوتھل
موٹروے کی جانب سے مدرسۃا لمدینہ میں طلبہ کے لئےروڈ سیفٹی سیشن منعقد
اوتھل
موٹروے پولیس سیکٹر اوتھل کی جانب سے دعوت اسلامی کے مدرسۃا لمدینہ صابرین مسجد میں طلبہ کے لئےروڈ
سیفٹی سیشن منعقد کیا گیا جس میں روڈ
سیفٹی یونٹ کے انچارج حامد حسن جعفر نے
طلبہ کو حادثات سے بچاؤکےمتعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے مفید معلومات اور لیکچر دیا۔
جس میں طلبہ کو روڈ کراسنگ کی احتیاطی تدابیر، روڈ پر
لگے سائن بورڈز، ہیلمٹ کے فوائد ، ون وے
ڈرائیونگ، موٹرسائیکل کے سائیڈ شیشوں کا استعمال، لنک روڈ پٹرول پمپ سے ہائی وے کو
جوائن کرنا، موٹرسائیکل کی بیک لائٹس ، اوورسپیڈنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون
استعمال کے نقصانات سے آگاہ کیا تا کہ وہ خود کو اور روڈ پر موجود دیگر لوگوں کو بھی محفوظ رکھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ کم عمری
میں ڈرائیونگ کی شدید حوصلہ شکنی کی ۔
اس کے علاوہ طلباء و اساتذہ کو کمیونٹی پولیسنگ
کے بارے میں آگاہ کیا کہ کس طرح وہ روڈ سیفٹی میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا
کرسکتے ہیں اور جہاں بھی وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں تو اپنے طور پر
لوگوں کو ان کی غلطی کی نشاندہی کرائیں ۔ اس موقع پر ناظم مدرسۃ المدینہ قاری
شکراللہ عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ حامد حسن جعفر کو تحفے میں پیش کیا ۔ اس
موقع پرمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی قلات ڈویژن کے ذمہ دار جہانزیب عطاری ، قاری
احمد رضا عطاری ، قاری ظفراللہ عطاری اور قاری
احسان عطاری بھی موجودتھے۔