مختلف شہروں میں ”ختم
بخاری شریف“ اجتماعات کا سلسلہ، امیر اہل سنت نے آخری حدیث پڑھی اورشرح
بیان کی
ملک
بھرمیں سات مقامات پر ”ختم بخاری شریف“اجتماعات کا انعقاد
بخاری
شریف کی مکمل احادیث مبارکہ پڑھی گئیں جبکہ
مفتیان کرام اور مبلغین نے بیانات کئے
تفصیلات:
26
فروری 2022ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرےکے دوران شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری
شریف کی آخری حدیث پڑھی اور ترجمہ کرتے
ہوئے ابن حجر عسقلانی رحمۃاللہ
علیہ
کی کتاب”فتح الباری“ سے حدیث شریف کی شرح بیان فرمائی۔
ملک
کے مختلف شہروں کراچی، حیدر آباد، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملتان میں
قائم دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ میں” ختم بخاری شریف “کے
سلسلے میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
مدنی
مذاکرے سے قبل ختم بخاری شریف میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام، ناظمین، ذمہ
داران اور طلبۂ کرام نے مل کر تقسیم کاری
کے ساتھ مکمل بخاری شریف کے احادیث مبارکہ کی قراءت کی۔
بعد
ازاں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے جامعۃ المدینہ میں شیخ الحدیث والتفسیر
مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، جامعۃ المدینہ سائٹ ایریا ولیکاکراچی میں استاذ
الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور جامعۃ المدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں شیخ
الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی جبکہ باقی
مقامات پر جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ
کرام اور ذمہ داران نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔
ختم
بخاری شریف اجتماعات میں شیخ الحدیث غلام شبیر سعیدی مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی محمد سرفراز عطاری، شیخ الحدیث مفتی
محمد نوید عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، جامعۃالمدینہ کے اساتذۂ کرام، اراکین شوریٰ
اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام شریک ہوئے۔