26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی چینل عام کریں اور
ایف جی آر ایف کے تحت ساہیوال ضلع سرگودہا 1122 آفس کا
افتتاح کیا گیا جس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شجرکاری کی۔
اس دوران اراکینِ کابینہ اور جامعۃ المدینہ بوائز ساہیوال کے طلبۂ کرام
سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔ ڈویژن مشاورت محمد حامد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا اور آخر
میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد حامد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)