دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام24 فروری2022ء کو صوبہ
پنجاب کی ڈویژن سرگودھا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بھکر، میانوالی خوشاب
ڈسٹرکٹ کی نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
’’ اتحاد و اتفاق‘‘ کے ساتھ دینی کام کرنے اور ہفتہ وار رسالے کے اہداف کو کارکردگی سافٹ
ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر
میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔
٭دوسری
جانب سرگودھا میں فلور مل کی آنر کے ہاں شخصیات کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں
کالیفائیڈ خواتین نے میں شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں ’’آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔