پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے ضلع  لودھراں میں قائم ایک اسکول میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ دار عمیر شاہ عطاری نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پانی پینے کی سنتیں اور آداب بتائیں اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عثمان عطاری ملتان ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر، دعا اور صلوۃ و سلام نیز اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں  پاکستان کے شہر نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں سندھ صوبائی ذمہ دار محمد عابد عطاری نے شہر ذمہ دار جاوید عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاُن کی تربیت کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ کے احترام کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے  دینی کاموں کے سلسلے میں گورنمنٹ اسپيشل ایجوکیشن سینٹر شجاع آباد ضلع ملتان کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول ٹیچر رانا مختیار احمد اور شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار محمد شہزاد عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد جمال عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس اور ٹیچر کے ہمراہ اسکول میں پودے لگائےاور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اللہ پاک نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں سے ایک نعمت سواری ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے ہم اس نعمت کا درست استعمال کرسکتے ہیں۔یہ قوانین ہماری سہولت اورحفاظت کےلئے بنائے گئے ہیں۔

ایک ذمہ دارشہری اور اچھے مسلمان کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سڑکوں پر پیارے آقا ﷺکی سنت مبارکہ ’’صبر‘‘ پر عمل کر کے ثواب کے حقدار ٹھہریں اور امت ِمصطفی ﷺ کی بھلائی کی خاطر نظم و ضبط قائم کریں تاکہ ہمارا سفر آسان بن سکے۔

گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے تمام کیمپسزمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے طلبہ کی تربیت بھی کی۔اس موقع پر طلبہ نے ٹریفک قوانین سے متعلق اپنی پریزنٹیشنز (Presentations ) دیں اور پوسٹرزبنائے۔آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


بزرگان ِ دین سے عقیدت اور محبت ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کے دِلوں میں بزرگان دین کی عقیدت پیدا کریں، ان کی سیرت سے آگاہ کریں، ان کا ادب سکھائیں اور ان کی پیروی کا ذہن بنائیں۔

حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا شمار بھی ایسے ہی بزرگوں میں ہوتا ہے۔آپ رحمۃاللہ علیہ کی عبادت اور ریاضت مثالی تھی۔الحمد للہ عزوجل گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسزمیں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ عرس منایا گیا جس میں طلبہ نے تلاوتِ قراٰن ِپاک اور نعت شریف کے علاوہ آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔آخر میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں سکھر ڈویژن ڈسٹرکٹ خیرپور میرس تحصیل نارو چونڈکو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع خیرپور میرس کی تحصیل نارو چونڈکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نےزیرِ تعمیر مسجد فیضان عشق رسول کا وزٹ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے جلدازجلد تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن سکھر ڈسٹرکٹ خیرپور میرس کی تحصیل نارو چونڈکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سمیت اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے گاؤں میں ایک مسجد کی جگہ کا جائزہ لیا جو پچھلے دنوں ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کو وقف کی تھی۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام 17 فروری 2022ء بروز جمعرات گودھرا کالونی نیو کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ناظمین، قاری صاحبان اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ قاری محمد بغداد رضا عطاری نے’’ سیرتِ حضرت سیدناامام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رجب المرجب کے مہینے میں روزے رکھنے کی فضیلت بیان کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اپنی ڈیلی روٹین میں تلاوتِ قراٰنِ پاک شامل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شہمیر خان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ رات مسجد میں اعتکاف کرتے ہوئے مناجات اور سحری کا اہتمام کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نے پاکستان کے شہر سکھر ضلع خیرپور میرس تحصیل نارو چونڈکو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا، رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی کرواتے ہوئے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)