ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیشن
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ
اسماعیل خان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ایک سیشن ہوا جس میں امامت کورس کے شرکا، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزکے طلبۂ
کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی ٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان ’’منصبِ امامت کی اہمیت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں
طلبۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ
اسماعیل خان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
اس دورانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
شرکائے اجتماع سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
صوبہ بلوچستان
کی لاکھڑا تحصیل میں 15 مارچ 2022ء کے ایک ماہ
کے مدنی قافلوں کی تیاری کے سلسلے میں صوبائی مدنی قافلہ ذمہ دار ناصر عطاری اور
ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار یوسف عطاری نے مختلف مقامات پر علاقائی دورہ اور علمائےکرام سے ملاقات کی اور انہیں مدنی قافلہ میں
شرکت کی دعوت دی ۔( رپورٹ: محمد حارث عطاری مدنی قافلہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس)
عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے
اور اُن کی اخلاقی و دینی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی
کے علاقے ڈیفنس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمدعلی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز عاشقانِ رسول کے
ہمراہ رات مسجد میں اعتکاف بھی کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے
لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منڈی وار برٹن میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت
رہی۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ’’فضائلِ حضرت سیّدنا امیرِ معاویہ رضی
اللہ عنہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں
عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے عام ملاقات کی نیز رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کے
درمیان رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
24 فروری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے
شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف کے
ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت کے اراکین، نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ
و مدرسۃالمدینہ کے متعلقہ اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہدعطاری نے اس مدنی مشوے میں شعبے کی تقرری کرتے ہوئے کارکردگی
مع تقابلی جائزہ لیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے سابقہ اعتکاف کی کار کردگی پیش کی اور
آئندہ کے اہداف طے کئے۔
واضح رہے اس مدنی مشورے میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، محمد اظہر عطاری، حاجی محمد
رفیع عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دین متین کی خدمت اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے
کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے مدنی قافلے
ملک اور بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔
الحمد للہ !اس سلسلے میں 24 فروری 2022 ء بروز جمعرات تاجر اسلامی بھائیوں کا 12دن کا مدنی قافلہ عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی پاکستان سے ترکی کے شہر استنبول کے لئے روانہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری انٹرنیشنل دارالسنہ )
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی ڈی او فیصل آباد
اسپیشل ایجوکیشن سے ملاقات
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی
ڈیپارٹ اسپیشل ایجوکیشن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DOفیصل
آبا د اسپیشل ایجوکیشن عبد الستار سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ای میٹنگ ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز کے اسکولز میں
درخت لگانے اور مختلف پروگرامز میں اسپیشل پرسنز نیز ٹیچرز کی ٹریننگ کرنے کے
حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری اور پنجاب اسپیشل ایجوکیشن
ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے
میں اسپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔
اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار محمد سہیل عطاری
نے پرنسپل کو دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز کا تعارف کرواتے ہوئے 27نیک اعمال والا رسالہ
دکھایا جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن ڈاؤن
لوڈ بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے
اسپیشل پرسنز(گونگے اوربہرے اسلامی بھائیوں) کے ہمراہ صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد لطیف آباد نمبر 4 کی
ایک مسجد میں رات اعتکاف کیا۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ وقار حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے اشاروں کی زبان میں نماز کی پابندی کے حوالے سے
سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل
پرسنز کے صوبۂ پنجاب ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری اور پنجاب اسپیشل ایجوکیشن
ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چک جھمرہ کاوزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس
کے درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس کو
مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ’’آئیے وضو کریں‘‘ تحفے میں دیا
گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میرپورخاص فیضان مدینہ میں رابطہ
برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کا مدنی مشورہ
24 فروری 2022 ءبروز جمعرات میرپورخاص مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رابطہ برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار و ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کا آغاز کلام پاک سے ہوا ، ڈسٹرکٹ
میرپورخاص کے ذمہ دار ندیم رضا مدنی نے شعبے
کے تحت ذمہ داران سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان عطیات کےبارے میں مدنی پھول
عطا فرمائے اور شعبے کی کارگردگی بہتر کرنے کے حوالے سے بھی بیان کیا ۔ (رپورٹ: ندیم
رضا مدنی ایگریکلچر و لائیو اسٹاک ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
Dawateislami