حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ظاہری اور باطنی علوم کے جامع تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں اور ان کے پڑپوتے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ بہت اہتمام سے اللہ پاک کی عبادت کرتے تھے لہٰذاہمیں بھی آپ کی سیرت پر عمل کرناچاہیے۔

دنیا بھر کے مسلمان رجب المرجب کی 15تاریخ کو خصوصیت کے ساتھ حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کاعرس مناتے ہیں۔اسی سلسلے میں17 فروری 2022ء بروز جمعرات اُن کے ایصالِ ثواب کے لئے دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور بیان کے اختتام پر خصوصی دعا کروائی نیز کھیر پوری کی نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔بعدازاں رکن ِ شوری نے دارالمدینہ ہیڈآفس کا دورہ کرتے ہوئے اپنے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)