جامعۃ
المدینہ خصوصی نمبر شائع کرنے پر مجلس ماہنامہ
فیضان مدینہ کو ”فرحت نامہ“جاری

جامعۃ
المدینہ کی سلور جوبلی کے خوشگوار موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری اور شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مجلس ماہنامہ
فیضان مدینہ کی جانب سے ایک خصوصی شمارہ
جامعۃ المدینہ نمبر بنام ”فیضانِ علم و عمل“ شائع کیا گیا۔
”ماہنامہ
فیضان مدینہ“کے ماہانہ میگزین کے ساتھ ساتھ سلور جوبلی کے خاص شمارے پر بھی کام
جاری تھا جسے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے اَنتھک محنت کے بعد کم و بیش 8 ماہ
میں مکمل کیا ۔ یہ صرف ایک خصوصی شمارہ ہی نہیں بلکہ جامعۃ المدینہ کی بڑی جامع
مانع تاریخ ہے۔
اس
تاریخی دستاویز کی کامیاب اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں قائم ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں ایک مختصر تقریب کا
انعقاد کیا گیاجس میں رکن شوریٰ و نگران شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ ابو
رجب مولانا آصف عطاری مدنی، نائب مدیر ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولاناابوالنور راشد
علی عطاری مدنی، ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ
العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی، H.O.D شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ
مولانا مہروز عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم کے اراکان نے شرکت کی۔
تقریب
میں رکن شوریٰ نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے شعبہ ادارت اور تمام
اراکین کو اعزازی طور پر” فرحت نامہ“یعنی Appreciation letter
دیتے ہوئے ماہنامہ کی کاوششوں کو سراہا اور مزید برکت کی دعائیں دیں۔اس موقع پر جامعۃ
المدینہ نمبر کی تکمیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اراکین کو انعامات بھی دیئے گئے۔
اس
موقع پردعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی ٹیم کے
ارکان بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو
خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، روٹین کے ماہنامہ کے ساتھ ساتھ 220 صفحات پر مشتمل خصوصی
شمارے کی اس قدر خوبصورت اشاعت یقیناً ماہنامہ
کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چونکہ راقم
الحروف(محمدعمرفیاض مدنی) بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تقریباً ڈیڑھ سال رکن رہا ہے ، اس لئے اندازہ ہے کہ ماہنامہ کا
روٹین کا ماہنامہ نکالنے میں مراحل کی تکمیل وقت طلب اَمر ہے۔ ایسے میں 220 صفحات
پر مشتمل الگ سے ایک خصوصی نمبر کی اشاعت واقعی کمال ہے، شب وروز کی ٹیم مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو دونوں ہاتھوں سے
سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مجلس ماہنامہ کو مزید برکتیں
عطا فرمائے اور اس کی ٹیم کے اراکین کو دونوں جہان میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین ۔

وَ الشُّعَرَآءُ
یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ(۲۲۴)اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ
وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ(۲۲۵)وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ(۲۲۶) اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ
ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْاؕ-وَ سَیَعْلَمُ
الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠(۲۲۷)
اور شاعروں
کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں، کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے
ہیں،اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے، مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور
بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ اُن پر ظلم
ہوا اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے ۔ (سورۃ
الشعراء، آیت 224تا 227)
٭ حضرت بریدہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے،حضور اقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے اسلام میں فحش اور بے حیائی پر مشتمل اشعار کہے تو ا س کی
زبان ناکارہ ہے۔ (
شعب الایمان ، الرابع و الثلاثون من شعب الایمان ۔۔۔ الخ ، فصل فی حفظ اللسان عن
الشعر الکاذب ، ۴ / ۲۷۶ ، الحدیث: ۵۰۸۸)
٭حضور
اقدس صَلَّی
اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضرت حسان رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے فرماتے: ’’تم اللہ کے رسول
کی طرف سے (کفار کی بد گوئیوں کا) جواب
دو۔ (پھر دعا فرماتے) اے اللہ! عَزَّوَجَلَّ، تو حضرت حسان رَضِیَ اللہ عَنْہُ کی حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کے
ذریعے مدد فرما۔(
بخاری، کتاب الادب، باب ہجاء المشرکین، ۴ / ۱۴۲،
الحدیث: ۶۱۵۲)
یاد رہے کہ
اشعار فی نفسہ برے نہیں کیونکہ وہ ایک
کلام ہے، اگر اشعار اچھے ہیں تووہ اچھا
کلا م ہے اور برے اشعار ہیں تو وہ برا
کلام ہے، جیساکہ حضرت عروہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے
روایت ہے،رسول اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد
فرمایا: ’’شعر ایک کلام ہے،اچھے اشعار اچھے کلام کی طرح ہیں اور برے اشعار برے
کلام کی طرح ہیں۔ (
سنن الکبری
للبیہقی،کتاب الحج،باب لایضیق علی واحد منہما ان یتکلّم بما لا یأثم فیہ الخ،
۵ / ۱۱۰، الحدیث: ۹۱۸۱)
عاشقان رسول کی رہنمائی کے لئے اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت
حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے شاعری کے بارے میں سوال
جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے شاعری
کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے اسے فضولیات سے بچاکر اپنے اور اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے
ذکر میں مشغول رہنے والی زبان عطا فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ و
سلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

دعوت
اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس دین اسلام کی تبلیغ اور علم دین کو عام کرنے
کے لئے دنیا بھر میں مساجد و مدارس قائم کرتے
رہتی ہے۔ایسے ہی ایک مسجد”فیضان قرآن“ شنکیاری مانسہرہ، نزد اچھڑیاں موٹروے انٹر چینج
باغوارپل کے قریب قائم کی گئی ہے جس کا افتتاح 24 فروری 2022ء کو ہونےجارہا ہے۔
افتتاح کے موقع پر بعد نماز ظہر سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگاجس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
گردونواح
کے تمام عاشقان رسول سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ملتان میں چائینز لینگویج کورس کےاسٹوڈنٹس میں اسناد تقسیم
کرنے کا سلسلہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات
پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو
پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد
کیا جارہا ہے۔
ایسا
ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں مولانا
غلام شبیر عطاری صاحب اور ڈاکٹر شعبان عطاری چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے سات اسٹوڈنٹس
کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
اس
تقریب میں جامعۃ المدینہ علمائے کرام اور طلبہ سمیت کثیر عاشقان رسول شریک ہوئے جن
کی تعداد کم و بیش 300 تھی۔
ایسا
ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں چائینزلینگویج
کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
آخر میں
مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔
جامعۃ المدینہ خصوصی نمبر شائع کرنے پر مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کو ”فرحت نامہ“جاری

دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے قیام کو 1443ھ میں 25 سال مکمل ہوگئے۔
سلور
جوبلی کے خوشگوار موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری اور شعبہ ماہنامہ فیضان
مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کی
جانب سے ایک خصوصی شمارہ جامعۃ المدینہ
نمبر بنام ”فیضانِ علم و عمل“ شائع کیا گیا۔
”ماہنامہ
فیضان مدینہ“کے ماہانہ میگزین کے ساتھ ساتھ سلور جوبلی کے خاص شمارے پر بھی کام
جاری تھا جسے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے اَنتھک محنت کے بعد کم و بیش 8 ماہ
میں مکمل کیا ۔ یہ صرف ایک خصوصی شمارہ ہی نہیں بلکہ جامعۃ المدینہ کی بڑی جامع
مانع تاریخ ہے۔
اس
تاریخی دستاویز کی کامیاب اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں قائم ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں رکن
شوریٰ و نگران شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابوماجد محمد
شاہد عطاری مدنی ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ ابو رجب مولانا
آصف عطاری مدنی، ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ
العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی، H.O.D شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضان
مدینہ کی ٹیم کے اراکین نے شرکت کی۔
تقریب
میں رکن شوریٰ نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے
شعبہ ادارت اور تمام اراکین کو اعزازی طور پر” فرحت نامہ“ یعنی Appreciation
letter دیتے ہوئے ماہنامہ کی کاوششوں کو سراہا اور
مزید برکت کی دعائیں دیں۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ نمبر کی تکمیل میں مرکزی کردار
ادا کرنے والے اراکین کو انعامات بھی دیئے
گئے۔
اس
موقع پردعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی ٹیم کے
ارکان بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو
خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، روٹین کے ماہنامہ کے ساتھ ساتھ 220 صفحات پر مشتمل خصوصی
شمارے کی اس قدر خوبصورت اشاعت یقیناً ماہنامہ
کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چونکہ راقم
الحروف بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تقریباً ڈیڑھ سال رکن رہا ہے ، اس لئے اندازہ ہے کہ ماہنامہ کا
روٹین کا ماہنامہ نکالنے میں مراحل کی تکمیل وقت طلب اَمر ہے۔ ایسے میں 220 صفحات
پر مشتمل الگ سے ایک خصوصی نمبر کی اشاعت واقعی کمال ہے، شب وروز کی ٹیم مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو دونوں ہاتھوں سے
سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مجلس ماہنامہ کو مزید برکتیں
عطا فرمائے اور اس کی ٹیم کے اراکین کو دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین

شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ
دنوں ساؤتھ افریقہ کےشہر ڈربن میں پانچ
مختلف ٹاؤنز میں براہِ راست اور آن لائن سیشنز
بنام The Great Daughterکا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو بیٹی کے کردار کے حوالے سے اسلامی معلومات فراہم کیں جسے انہوں نے بہت پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس
طرح کے سیشنز مزید ہونے چاہیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 14 فروری2022
ء بروزپیر شام 4:30 سے 05:30 بجےتک میٹرو پولیٹن اسلام آباد اور راولپنڈی میں شعبہ تعلیم میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ساتھ شعبہ تعلیم ذمہ دار، لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی پرنسپلز، لیڈی پیرامیڈیکس
اور طا لبات نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میٹ اپ میں نئی تقرر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیتی
مدنی پھول بیان کئے اور دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دی نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ میٹ اپ میں اسلامی بہنوں کےلئےتحائف کا انتظام بھی کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام
12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی ذمہ دارو ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کراچی
سٹی آفس میں مدنی مشورہ ہوا ۔
رکن
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنا
نیز نیو نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی
ضرورت کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول اوراس کی تیاری
کے اہداف دیئے گئے۔
اس کے علاوہ مدنی عطیات کے سالانہ اہداف، کورس فیضانِ تلاوت قراٰن و ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے مدنی پھول پر کلام ہوا۔ اسی طرح چندہ جمع کروانے کے حوالے سے ٹیسٹ کا سلسلہ کرنے،
تعلیم و تکمیلی کارکردگی نیز کارکردگی شیڈول
پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام 11 فروری 2022ء بروز جمعہ پنجاب میں شعبہ تعلیم آن لائن کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ ذمہ دار
اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں)کی پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے 13 فروری2022 ء بروز اتوار صبح 10 سے 12 بجے
راولپنڈی ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں تمام شعبہ تعلیم کی صوبہ تا
علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نےعالمی
مشاورت نگران اسلامی بہن کےمیٹ اپ سے متعلق انتطامات کا جائزہ لیا اوردیگر
مدنی پھول بیان کئے گئے نیز شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔

دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام
آباد زون 1 - G12 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس
میں لیڈی ڈاکٹرز ، لیڈی پروفیسرز و طالبات
نے شرکت کی۔
نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت جو
دینی کام ہورہے ہیں اس کی پریزنٹیشن پیش کی نیز فرض علوم سیکھنے سکھانے کی ترغیب دلائی جس پر خواتین نے خود کورس کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے ۔

دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام
آباد زون 1 ، G11 میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنڈی کی
زون ، ڈویژن و کابینہ نگران نیز اسلام
آباد سٹی کی نگرانِ زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے اور ایک ذمہ دار کو اپنا
کردار کیسا پیش کرنا چاہیئے کہ ما تحت اطاعت کے لئے تیار ہو جائیں اس پر مدنی پھول
دیئے نیز ڈونیشن کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف بھی دیئے۔