فیضان مدینہ کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر کے علمائے
کرام کے لئے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
گزشتہ
روز 24 فروری 2022ء کو دعوت
اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ “ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں المدینۃ العلمیہ کراچی کے
علمائے کرام شریک ہوئے جبکہ فیصل آباد اور ہند میں قائم المدینۃ المدینہ کی برانچز
کے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اس سیشن میں شرکت کی۔
سیشن میں دو لیکچرز ہوئے، پہلا لیکچر چیف ایڈیٹر
ماہنامہ فیضان مدینہ ابو رجب مولانا آصف عطاری مدنی نے” Improve your skills“ کے عنوان پر
دیا جس میں انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنی موجودہ اسکلز پر فُل اسٹاپ نہ لگائیں
بلکہ اپنی صلاحیتوں کو ہمیشہ پروان چڑھاتے
رہیں ترقی کے زینے طے ہوتے چلے جائیں گے۔
ان کا
مزید کہنا تھا کہ عروج کو پالینا کمال نہیں بلکہ اسے برقرار رکھنا کمال ہوتا ہے،
اس لئے ضروری نہیں کہ صرف ترقی کرنے کے
لئے ہی اسٹرگل کی جائے بلکہ زوال سے بچنے کے لئے بھی اسٹرگل اور کوشش
کرنا بہت ضروری ہے۔
چیف ایڈیٹر
ماہنامہ فیضان مدینہ کے لیکچر کے بعد ڈائریکٹر حدیث ڈیپارٹمنٹ مولانا عدنان چشتی عطاری مدنی نے” کتاب
میں حدیث نقل کرنے کی چند احتیاطیں“ کے موضوع پر نہایت شاندار لیکچر دیا۔
اسکالرز
سے بات کرتے ہوئے مولانا عدنان چشتی عطاری مدنی نے کہا کہ کسی بھی کتاب میں حدیث لکھتے
وقت حتی الامکان صحاح ستہ کو ترجیح دیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ روایات ذکر کرتے وقت ان کی مقدار کے
بجائے معیار کو مدِّنظر رکھیں گے تو آپ کی کتاب مستند سے مستند ترین ہوتی چلی جائے
گی۔
اس
ٹریننگ سیشن میں نگران مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی اور
تمام شعبہ ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ٹریننگ
سیشن میں موجود المدینۃ العلمیہ کے ایک
اسکالر مولاناعبداللہ نعیم صدیقی عطاری مدنی نےاس ٹریننگ سیشن کے حوالے سے اپنے خوشگوار تاثرات قلمبند
کئے ہیں جسے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کرکے ملاحظہ فرمائیے ۔
https://news.dawateislami.net/ilmia-training-session-24feb022-t