19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
17 فروری 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کےزیرِ
اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مناجاتِ افطار کا انعقاد کیاگیا جس
میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے’’حضرت سید نا امام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت مبارک‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول کوحضرت سیدنا امام جعفرصادق رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت مبارک پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےآخر
میں دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)