19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں عرسِ حضرت سید نا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر کونڈوں کی نیاز کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے’’حضرت سید نا امام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ کی
سیرت مبارک‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔
اس
دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کوحضرت سیدنا امام جعفرصادق رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےاُن
کی منقبت پڑھی اور دعا بھی کروائی۔بعدازاں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی نیاز
کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)