20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 فروری 2022ء
بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے اسلامی بھائیوں نے شر کت۔
دورانِ کورس ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر
عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکا کو مزید دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)