گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ملتان میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرک ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

بعدازاں ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال اور عطاری بینکوٹ ہال (جس میں ذہنی آزمائش کاکواٹر فائنل منعقد ہوگا) کا وزٹ کیا نیز حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس صوبہ ٔپنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگرانِ صوبۂ سندھ محسن عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ 15 فروری 2022ء بروز منگل نواب شاہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے کالج کے پرنسپل اور ڈاکٹر سے ملاقات کی۔

نگرانِ صوبۂ سندھ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل اورڈاکٹر کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی گجرات میں منعقد ہوا جس میں مفتی نوازش عطاری صاحب اور جامعۃ المدینہ کے علمائے کرام کے ہاتھوں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک سے 2 ماہ کا آن لائن چائینز لینگویج کورس شروع ہونے جارہا ہےجبکہ اپریل 2022ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا رہائشی چائینز لینگویج کورس کا آغاز ہوگا۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بھائی صرف کے ذریعے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:

03246156956


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل کونسل کے ممبران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نیشنل کونسل کے ممبران ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر محمود کو فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں نگرانِ شعبہ محمد افضل عطاری مدنی، اسلام آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد خالد عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار خیبرپختون خواہ محمد یاسرعطاری مدنی، صوبۂ سندھ ذمہ دار محمد محب عطاری مدنی، صوبۂ پنچاب ذمہ دار محمد طیب عطاری مدنی، ساہیوال ڈویژن ذمہ دار سیّد خالد شاہ، ڈیرہ غازی خان ذمہ دار سیّد عمارالحسن شاہ، گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عطاری مدنی، بہاولپور ڈویژن ذمہ دار محمد بلال عطاری مدنی، ملتان ڈویژن ذمہ دار احمد حفیظ عطاری مدنی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوری کے رکن و صدرِ کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی نے شعبے کےدینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے شعبےکے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 فروری 2022ء بروز منگل  صائمہ لگژی ہوم باغ کورنگی کراچی میں شخصیات اجتماع کا انعقادہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات (جن میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈسڑکٹ کورنگی گوھر خٹک، ایم پی اے عدیل انجینئر، سیکرٹری ہارون شاہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے غلام جیلانی، سابقہ ڈسڑکٹ چیئرمین وسطی ریحان ہاشمی، رابطہ کمیٹی کوآرڈینیٹر طارق انصاری، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر ڈسڑکٹ کورنگی تنویر چوہدری، سیکرٹری جنرل ایوب مغل، پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس صدر اسد مجاہد فرحان، پاکستان مسلم لیگ ن کے طیب زر خان، عثمانی، کورنگی حال ایسوسی ایشن کے صدر مظفر اور صدر حنفیہ عالمگیر سعید صابری شامل تھے) نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک سوئی گیس والے بازار میں ایک اسپیشل پرسن ( ڈیف اسلامی بھائی)  کے گھر پر اجتماعی طور پرمدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز( گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں)  نے شرکت کی۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد احسان الحق عطاری نے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کی نیز مدنی مذاکرے کے اختتام پر ختم گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے قاری صاحبان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رجب المرجب کے روزے رکھنے اور قناعت پسندی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے دورۂ حدیث شریف میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی۔

دورانِ نشست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رجب المرجب میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت عصری علوم جامعات المدینہ پاکستان سطح کے ذمہ داران اور ناظمین کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے گزشتہ سالوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 فروری 2022ء بروزپیر جامع مسجد شہداء لیاقت آباد نمبر 10 کراچی میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے’’شانِ مولیٰ علی رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو ان کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ ڈویژن لاہور کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری، نگران شعبہ حاجی عبد الرؤف عطاری، نگران گھریلو صدقہ بکس عمران سرور عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کاکردگیوں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ذمہ داران کو سال2022ء کی پلاننگ و ٹارگٹ اور رمضان عطیات کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔بعدازاں ذمہ داران کی کارکردگیوں پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر عطیات بکس جامعۃ المدینہ بوائز ومدرسۃالمدینہ بوائز، گھریلو صدقہ بکس کے تمام ذمہ داران، سپروائزرز، کوآرڈینیٹنر، آ فس ذمہ داران اور منیجمنٹ کے تمام اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)