دعوت اسلامی نے نا صرف تبلیغی میدان میں صلاحیتوں کو لوہا منوایا بلکہ شعبہ ہائے زندگی کے ہر شعبے میں علمی و اصلاحی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور ہر قدم پر ایک نئی کامیابی کی ٹھوس بنیاد ڈالی۔سرسری نظر سے دیکھیں تو زندگی کا ہر شعبہ دعوت ِاسلامی کے تجدیدی کارناموں کا مرہون منت نظر آتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیسے کرنا ہے اور کس طرح علمِ دین کو عام کرنا
ہے اس سوچ کی عملی تصویر دعوتِ اسلامی کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہےجس نے بہت ہی قلیل مدت میں ایسی ایسی Mobile applications متعارف کروائی ہیں جن کے صارفین (Users )
لاکھوں
میں شمار ہوتے ہیں، ہزاروں اُن Applications کے ذریعے علمِ دین سے مستفید ہورہے
ہیں، سینکڑوں قراٰن کے قاری نظر آتے ہیں
اور لاتعداد ایسے صارفین بھی ہیں جو ان Applications کے وساطت سے علمی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر
دکھارہے ہیں۔
نوخیز لڑکھڑاتے ہوئے بچے
سے لیکر ادھیڑ عمر تک کے عاشقان رسول آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کوسراہتے ہیں، ماں باپ اولاد کی تربیت کو کڈز App کے ذریعے کرکے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔ قاری ِقراٰن
اپنی آوازمیں لحن داؤدی پیدا کرنے
کےلئے قراٰن App سے مستفید ہورہے ہیں، مستند افتا پر فائز احباب فقہیہ جزئیات کے لئے بہارِشریعت App سے فقہی اشکال دور کررہے ہیں، خطبا
خطابت کے لئے موضوعات کے چناؤ اور بیانات کی تیاری کے لئے موبائل ایپس استعمال کررہے ہیں اور اب محقیقین، ریسرچ اسکالرز
اور مسابقتی میدانوں میں علمی مقا م پیدا کرنے والوں کے لئے ذہنی آزمائش Mobile applications کو متعارف کروایا گیا ہے یہ وہ Applicationہے جس میں مدنی
چینل کے مشہور سلسلہ ذہنی آزمائش کو App کی صورت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ اس علمی پروگرام کو ہر کوئی موبائل میں دیکھ سکے اور دینِ اسلام، تاریخِ اسلام،
مشاہیر ِاسلام، شعائرِ اسلامِ سیرت، فقہی جزئیات اور شعرائے اسلام کے بار ے میں علمی معلومات حاصل کر
سکے۔
یہ App آپ کے لئے کس طرح کارآمد ہے
یہ جاننے کےلئے اس کی خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں۔
اس App میں 800 سے زائد سوال وجوات،
ہر سوال کے چار جواب اور آپ کی زور آزمائی کے بعد آپ کے لئے درست جواب کا انتخاب، جواب دینے میں ہچکچاہٹ کو دور کرنے
کے لئے اشارہ، ہرلیول کے آخر میں آپ کی معلومات کی جانچ پڑتال، مقابلہ کی صورت
میں فریق کی کارکردگی کا جائزہ بس ایک بار ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اپنی
معلومات کو امتحانات کے مراحل سے گزاریئے
اور دیکھئے کہ آپ کی علمی استعداد کتنی
اچھی ہے۔ ہر دم تیری دھوم ہو اے دعوت
اسلامی جس نے فاصلوں کے بُعد کو قرب میں
تبدیل کردیا اور علمِ دین کا حصول، عمل کی ترغیب، آخر ت کی فکراور دینی ودنیاوی
کامیابی کو ہمارا مقصد بنا دیا۔