اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں  پاکستان کے شہر نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں سندھ صوبائی ذمہ دار محمد عابد عطاری نے شہر ذمہ دار جاوید عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاُن کی تربیت کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ کے احترام کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)