11 فروری 2022 ء بروز جمعہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ کے ایک مقامی مسجد   میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلباء و مدرسین سمیت علاقےکے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی مراد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور نمازجنازہ کے مسائل پر گفتگو کی مزید نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا۔ (رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی ) 


10 فروری  2022 ء بروز جمعرات مٹیاری ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد کفن دفن کورس کا اہتمام کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ملوک عطاری نے نماز جنازہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا اورغسل میت پریکٹیکل کر کے دکھایا کہ میت کو غسل و کفن کس طرح دیا جاتا ہے ۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی )


15 فروری 2022 ء بروز منگل  یومِ ولادت مولا مشکل کُشا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں ملک بھر میں مختلف مقامات پر محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا ۔

اسی سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بروز منگل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں محفل ذکرو نعت بسلسلہ جشن ولادت مولا مشکل کشا حضرت علی رضی اللہ عنہ منعقد ہوئی جس میں ذمہ دار اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس اجتماع ِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی نے حضرت علی کے فضائل ومناقب پر بیان کیا ،اجتماع ِ پاک کا اختتام صلوۃ وسلام پر ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت 15 فروری2022 ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مومن آباد کے ٹاؤن ذمہ دار وسیم عطاری نے زیڈ آئی بی انچارج بشیر احمد ، ونگ کمانڈر 92 علی رضا ، ایس پی اورنگی زیبر احمد اور ایس ایچ او پاکستان بازار گلزار احمد سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے دینی و سماجی خدمات کا تعارف کروایا ، ہفتہ وار سنتوں بھرے جمعرات اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت   گوجرانوالہ میں ذمہ دار اسلامی بھا ئی نے شخصیات سے ملاقات کی جن میں RPO گوجرانوالہ عمران احمر ، انسپکٹر امجد ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ فہد الیاس ، لا ءآفیسر کمشنر آفس راشد منہاس اور بانی سندس فاونڈیشن حاجی سرفراز احمد شامل تھیں ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق تعارف کرواتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت ہند ، یوکےاور ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ ہو:

نئے اداروں جن میں دینی کاموں کا سلسلہ ہوا ان کی تعداد:841

اداروں میں ہونے والے ماہانہ درس کی تعداد: 135

اداروں میں ہونے والے ہفتہ وار درس کی تعداد: 41

اداروں میں لگنے والے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:46

نیو دینی ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:46

خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:95

ان میں شرکت کرنے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:936

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:52

مدرسۃ المدینہ آن لائن ( اسلامی بہنیں) میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52

وُصول کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:592

سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کی تعداد:87

ماہنامہ فیضان مدینہ( میگزین )کی بکنگ کروانے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:66


دعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے  زیرِاہتمام 12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی آفس میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزکی کراچی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنےاور نیو نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی ضرورت پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول اوراس کی تیاری نیز مدنی عطیات کے سالانہ اہداف دیئے۔ مزید فیضانِ تلاوت قراٰن کورس اور ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں تعلیم و تکمیلی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کا سلسلہ ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ملتان میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرک ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

بعدازاں ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال اور عطاری بینکوٹ ہال (جس میں ذہنی آزمائش کاکواٹر فائنل منعقد ہوگا) کا وزٹ کیا نیز حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس صوبہ ٔپنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگرانِ صوبۂ سندھ محسن عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ 15 فروری 2022ء بروز منگل نواب شاہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے کالج کے پرنسپل اور ڈاکٹر سے ملاقات کی۔

نگرانِ صوبۂ سندھ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل اورڈاکٹر کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی گجرات میں منعقد ہوا جس میں مفتی نوازش عطاری صاحب اور جامعۃ المدینہ کے علمائے کرام کے ہاتھوں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک سے 2 ماہ کا آن لائن چائینز لینگویج کورس شروع ہونے جارہا ہےجبکہ اپریل 2022ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا رہائشی چائینز لینگویج کورس کا آغاز ہوگا۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بھائی صرف کے ذریعے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:

03246156956


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل کونسل کے ممبران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نیشنل کونسل کے ممبران ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر محمود کو فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)