2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام
12 فروری 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی آفس میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ گرلزکی کراچی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول، نظامت پرتقررمکمل کرنےاور نیو
نظام کے مطابق تقسیم کاری کے بعد مدارس المدینہ کے معیارمیں مزید بہتری کی ضرورت
پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شخصیات و سرپرست اجتماع کا شیڈول
اوراس کی تیاری نیز مدنی عطیات کے سالانہ
اہداف دیئے۔ مزید فیضانِ تلاوت قراٰن کورس
اور ماہِ رمضان کے دینی کاموں کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں تعلیم و تکمیلی کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر
بھی تبادلہ خیال کا سلسلہ ہوا۔