ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز ( گونگےاور بہرے اسلامی بھائیوں) کا ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن گوجرانوالہ ذمہ دار محمد احسان الحق عطاری
نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔اس اجتماعِ پاک میں اسپین کے نگران محمد اسید عطاری نے شرکت کی اور آپ شرکائے اجتماع
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی
اشاروں کی زبان میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار گوجرانوالہ محمد وقاص عطاری نے ترجمانی کی۔
اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز (
گونگےاور بہرے اسلامی بھائیوں )
نے زیارتِ قراٰنِ پاک کی سعادت حاصل کی نیز زیادہ درود ِپاک پڑھنے والے اسپیشل پرسنزمیں
تحائف تقسیم کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمدوقاص عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)