21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن
کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شعبہ عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی معاملات مزید بہتر بنانے
اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے علم
تجوید میں مہارت حاصل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)