7 فروری 2022ء کو اسلامی بہنوں کے مرکز فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ بیرون ملک سےساوتھ افریقہ ۔موریشش۔امریکہ کینیڈا اور یورپ کے علاوہ دوسرے ممالک سےاور بیرون شھر میں مقیم۔ دیگر اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئےکہا کہ اپنے ملک کی نوعیت، تہذیب و تمدن اور ملکی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے دینی کام کیا جائے۔ مزید ذمہ داران کا تقررکرنے کے بارے میں یہ مدنی پھول دیا کہ اچھا بولنا یعنی قادری الکلام ہونا اہلیت جانچنے کے لیے کافی نہیں بلکہ جس کو ذمہ داری دی ہے اس کی صلاحیتوں کی جانچ کریں پھر ذمہ داری دیں۔ بعد ازاں شعبہ جات میں درپیش مسائل کے باہمی مشاورت سے حل نکالے گئے۔