دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021ء بروز بدھ  سرجانی ٹاوٴن گلزار مدینہ مسجد میں کفن دفن حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مجلس عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا ۔ کفن دفن کا عملی طریقہ اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی کاشف سلیمان کے والد محترم کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا۔ نگران کابینہ زبیر عطاری نے خصوصی بیان کیا اور دعا کروائی اس دوران رکن مجلس لاہور ریجن عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری: کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


امیراہلنست  دامت براتھم العالیہ کی ترغیب پر عیسویں ماہ کی پہلی پیر شریف جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم ِقفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں خاموش رہنے کی ترغیب کے سلسلے میں ذہن سازی کے لئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھ کرسنایا جاتا ہے اسی سلسلے میں مارچ 2021 میں یوم قفل مدینہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

یوم قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9ہزار125

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار 498

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار828

 دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ کےتحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شعبہ رابطہ عالمی سطح نگران اسلامی بہن نے عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کےجدول کاجائزہ لیتےہوئے دینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےنکات بتائےاورآئندہ کےلئےاہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔ 

دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ شمع مدینہ میں دورۃالحدیث کی طالبات کےدرمیان مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ رابطہ عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے دورۃالحدیث کی طالبات کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئےاحسن انداز میں کرنے کاذہن دیااور فارغ التحصیل ہوجانے کے بعد مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات نے مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس  ڈیپارٹمنٹ کےتحت حیدر آباد ریجن کے سکھر زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران ڈویژن نگران، فنانس ریجن ،زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیزپروجیکٹرکی مدد سے اسلامی بہنوں کو ای رسید فل کرنے کا طریقہ سمجھایا اورای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس  ڈیپارٹمنٹ کےتحت حیدر آباد ریجن کے کشمور زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران ڈویژن نگران، فنانس ریجن ، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اور دیگر شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا اور ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس  ڈیپارٹمنٹ کےتحت مظفر گڑھ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران ،ڈویژن نگران، فنانس ریجن ، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا اور ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز شر عی احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ۔


اسلامی  بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت احمد پور شرقیہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران ،ڈویژن نگران، فنانس ریجن ، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا اورای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز شر عی احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ۔


اسلامی  بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت ملتان زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران،ڈویژن نگران، علاقہ نگران ،فنانس زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیزای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز شر عی احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو نکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں کراچی جامعۃ ا لمدینہ گرلز میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاپنے شعبے اصلاح ِاعمال کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول پیش کئے اور روزانہ نیک اعمال رسالہ پُرکرنے کی ترغیب دلائی نیزجامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں کی مدنی عملے کی نیک اعمال سےمتعلق بریفنگ دیتےہوئے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پرعمل کرنے کاذہن دیتےہوئےمزید نیک اعمال کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی عملے نے نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنےکی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح  اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی دارالمدینہ کیمپس فیڈرل بی ایریا / گلشن اقبال کیمپس میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا ۔

پاک سطح شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاپنے شعبے اصلاح ِاعمال کے حوالے سے دارلمدینہ کے مدنی عملے کونکات بتا کر ادارے میں نافذ کرنے کاذہن دیانیز مدنی عملے کی نیک اعمال سےمتعلق بریفنگ دیتےہوئے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پرعمل کرنے کاذہن دیاجس پر مدنی عملے نے نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنےکی نیتوں کااظہار کیا۔