شعبہ  اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار خالد عطاری کا کراچی میں شیڈول ہوا جس میں کراچی سٹی ذمہ دار نابینا افراد محمد جمیل عطاری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ذمہ دار یوسف عطاری سے ملاقات کی اور ذہنی آزمائش کے حوالے سے نابینا اسپیشل بچوں کی تیاری کروانے کی کوشیش کی، مدرستہ المدینہ کراچی سٹی کے ذمہ دار دانش عطاری سے ملاقات ، نابینا اسپیشل پرسنز کے مدرسے کے حوالے سے مشاورت ، نابینا بچوں کے گھر حاضری ، گلشن ٹاون کے نگران سے ملاقات اور اسپیشل بچوں کے مدرسے کے حوالے سے مشاورت کی۔( رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری )


ڈسٹرکٹ جہلم ویلی کشمیر میں  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے رکن کشمیر مشاورت سلیمان عطاری اور مظفرآباد ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سےملاقاتیں کی ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔( رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری )


شعبہ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت 9 فروری بروز بدھ  کبیر والا اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں ملتان ڈویژن کے ذمہ دار عثمان عطاری نے نماز کے بارے میں بیان کیا، پودے لگانے کے فضائل و ان کی حفاظت پر مدنی پھول دئیے اور اسکول کے بچوں کو دعوت اسلامی کے مدنی مقصد بھی بیان کیانیز خصوصی اسلامی بھائیوں میں بالتصویر نماز کے رسائل بھی تقسیم کئے۔


راولپنڈی ڈویژن میٹرو پولیٹن ڈسٹرکٹ ٹاون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈیپارٹمنٹ  محمد عادل عطاری اور صوبائی ذمہ روالپنڈی نے بھی شرکت کی ۔اس مشورہ میں تکنیکی تنظیمی دینی کاموں کی کارکردگی اہداف پر کلام ہوا۔( رپوٹ احتشام نوید عطاری)


گوجرانوالہ فیضان مدینہ میں ڈویژن میٹرو پولیٹن ڈسٹرکٹ ذمہ داران سکیورٹی عملہ کا مدنی مشورہ  ہوا نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کے اہداف ، ولنٹیئر اسلامی بھائیوں کی تربیت اور مدنی مراکز کی حفاظتی اقدمات کے حوالے سے تربیت کی۔ ( رپوٹ احتشام نوید عطاری)


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا  9 فروری بروز بدھ سٹی کورٹ کے نزدیک واقع خواجہ چیمبرز میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے ممبر منیجنگ کمیٹی عبدالعرفان راجا کے چیمبر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ ساؤتھ، ویسٹ اور کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیااور دعا بھی کروائی۔ممبر منیجنگ کمیٹی سے ماہانہ بنیاد پر سیکھنے سکھانے کےحلقے کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجا م ذمہ دار عبد الرشید عطاری نے 8 فروری 2022ء بروز منگل پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیّد جمن شاہ بخاری کی عیادت کی اور انہیں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا دعائیہ پیغام سنایا۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں بیماری پر صبر کرتے ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کاذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 7 فروری 2022ء بروز پیر شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران نے پتوکی  اور پھولنگر میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے معلمین کا مدنی مشورہ کیااور شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے تقسیمِ اسناد اجتماع اور 28 فروری 2022ء کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مشاورت کی۔


7فروری 2022ء بروز پیر منڈی بہاوالدین میں چیئر مین چوہدری اسلم مارتھ کے ختم قل پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا جس میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اس کے اپنے بیٹے ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن منڈی وقاص اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنر تلہ کنگ اعتزاز اسلم مارتھ ، راحت اسلم مارتھ انسپکٹر FIA ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین نیکوکار ، اسسٹنٹ کمشنر مہرواثق ہرل اور ڈپٹی کمشنر رینویو چوہدری شاہد عباس مارتھ شامل تھے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 فروری 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی کی دربار والی مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی نےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ہر علاقے میں ایک مدرسۃ المدینہ اور ایک جامعۃ المدینہ (بوائز و گرلز) کھولنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح دربار والی مسجد میں 13 فروری 2022ء کو ہونے والے نماز جنازہ کورس کے انتظامات اوراس کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت ہوئی۔

واضح رہے اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری اسلامی بھائیوں کی تربیت کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی شعبہ   رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران ثناءالمصطفی عطاری اور خواجہ سلیم عطاری کا ڈسٹرکٹ لاہور میں مختلف مقامات پر محکمہ پولیس سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں صدر (آپریشن)، وسیم صاحب اور عبدالرزاق صاحب سے ملاقات کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

ٹاؤن شپSHO مستنیر خان صاحب سے ملاقات کی ، فیضانِ مدینہ وزٹ کیا۔

گرین ٹاؤن SHOفاروق صاحب اور میاں آصف سب انسپکٹر انچارج (انویسٹیگیشن) تھانہ سے ملاقات کی اور فیضانِ مدینہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

اے ایس آئی مشتاق صاحب ، محرر ثنا اللہ، محرر اعظم صاحب اور ٹریفک پولیس سب انسپکٹر (وارڈن) ظہیر صاحب سے بھی ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی نیز تمام ملاقاتوں میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں ۔ 


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات سکھر کے ذمہ داران نے ابو عمار  ممبر چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی۔ اس دوران دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیااور انہیں مدنی کام کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔