دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مانگا منڈی اقبال ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر  مانگا منڈی ڈیف سوشل ویلفیئر کلب کے صدر رانا مبشر علی، جنرل سیکرٹری ملک سخی احمد، اقبال ٹاؤن لاہور کے ذمہ دار ابرار حسین عطاری اور لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد علی عطاری نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نعت و بیان اور اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی اور آخر میں دعا کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر مانگا ڈویژن کے نگران مولانا نعیم مدنی عطاری نے ڈیف صدر رانا مبشر علی کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ ’’باتصویر نماز ‘‘ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)