شعبہ ائمہ مساجد بیرونِ ملک کے ذمہ داران کا بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ

8 فروری 2022ء بروز منگل شعبہ ائمہ مساجد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بیرونِ ملک کے شعبہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کے نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر
کلام کیا اور شعبے کی ترقی کے لئے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پی ٹی آئی سکھر کے مرکزی رہنما دیدار جتوئی سے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ملاقات

پی ٹی آئی سکھر کے مرکزی رہنما دیدار جتوئی سے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے
ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ میں تحفے پیش کیا۔ اس موقع پر انہیں اگلے ہفتے سکھر آنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائی کا شکریہ
کیا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ایس ایس پی سکھر سے ملاقات

دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سے ملاقات کی ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو
سکھر فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی ۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور عطر کا تحفہ ، دیتے ہوئے فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی جسے
انہوں نے قبول کیا اور جلدہی فیضانِ مدینہ
کے زوٹ کی نیت کی۔

گزشتہ دنوں قصور میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کےنگران حکیم حسان عطاری
نے پنجاب کے صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں شہر کے مختلف اطبا سمیت ضلعی صدرسے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اطبا کو جامعۃ المدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ لگانے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاون لاہور کا وزٹ
کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔(رپورٹ:حکیم محمد نعیم عطاری صوبائی ذمہ دار پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے فنانس
ڈیپارٹمنٹ کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹنگ
ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رجب المرجب میں روزے رکھنے اور عبادت کرنے
کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے بچوں کی رسمِ بسم اللہ کروائی

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بچوں اور بچیوں کے رسمِ بسم اللہ کے موقع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بچوں اور بچیوں کی رسمِ بسم اللہ کرواتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت فرمائی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے جمبرکلاں ضلع قصور میں نمازِجنازہ
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائداعظم ہائی ا سکول جمبر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن دانش
تفسیر عطاری نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے
چند ضروری مسائل سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالنبی عطاری تحصیل
پتوکی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رضاء المصطفے کی وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں حاضری
.jpeg)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم عاشقانِ
رسول کی دینی درسگاہ جامعہ قادریہ رضویہ کے
رضاء المصطفے نے اپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری دی
جہاں اُن کی ملاقات رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات بالخصوص مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات اور
کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کروایا جس پروفدنے رکن ِشوریٰ کو کنزالمدارس بورڈ کی
مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی نیتیں کیں۔بعدازاں رکن شوریٰ انہیں کُتُب و رسائل تحفے
میں دیں۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
معروف بزنس مین ایڈوکیٹ محمد امین انجم کا مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسلام آبادکا وزٹ
.jpeg)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون
اسلام آباد میں معروف بزنس مین ایڈوکیٹ محمد امین انجم کی رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی
سے ملاقات ہوئی، اس دوران رکن ِشوریٰ نے
انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃ المدینہ
بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کرواتے
ہوئےدعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بالخصوص مدنی چینل وکڈز مدنی چینل کا تعارف
کروایا۔
بعدازاں رکن شوریٰ نے انہیں کُتُب و رسائل تحفے
میں پیش کئے جس پر ایڈووکیٹ امین انجم نے
دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید
اسلم باجوہ عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان عمران عطاری اورشعبہ رابطہ اسلام آباد کے عامر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں
شرکت رہی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے’’حلال طریقے سے مال کمانا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ
اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور بڑی عمر کے
اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد کو بڑھانےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)