قرآنِ کریم سے 10 اَسماءُالحسنٰی: هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚاَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ
السَّلٰمُ اَلْمُؤمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِ یْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ0(پ
28،الحشر: 23)ترجمۂ
کنزالعرفان : وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سلامتی دینے
والا امان بخشنے والا حفاظت فرمانے والا عزت والا عظمت والا تکبر والا اللہ کو
پاکی ہے ان کے شرک سے۔اس آیت میں اللہ پاک نے اپنے دس اوصاف بیان فرمائے ہیں :(1)…اللہ پاک
کے سوا کوئی معبود نہیں۔(2)…ملک و حکومت کا حقیقی مالک ہے کہ تمام موجودات اس کے
ملک اور حکومت کے تحت ہیں اور اس کا مالک ہونا اور اس کی سلطنت دائمی ہے جسے زوال نہیں۔(3)…ہر عیب
سے اور تمام برائیوں سے نہایت پاک ہے۔(4)…اپنی مخلوق کو آفتوں اور نقصانات سے سلامتی دینے والا ہے۔(5)…اپنے
فرمانبردار بندوں کو اپنے عذاب سے امن بخشنے والا ہے۔(6)…ہر چیز پر نگہبان اور اس
کی حفاظت فرمانے والا ہے۔(7)…ایسی عزت والا ہے جس کی مثال نہیں مل سکتی اور ایسے
غلبے والا ہے کہ اس پر کوئی بھی غالب نہیں آ سکتا۔(8، 9)…اپنی ذات اور تمام صفات
میں عظمت اور بڑائی والا ہے اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا اسی کے شایاں اور لائق
ہے کیونکہ اس کا ہر کمال عظیم ہے اور ہر صفت عالی ہے جبکہ مخلوق میں کسی کو یہ حق
حاصل نہیں کہ وہ تکبُّر یعنی اپنی بڑائی
کا اظہار کرے بلکہ بندے کیلئے شایاں یہ ہے کہ وہ عاجزی اور اِنکساری کا اظہار
کرے۔(10)…اللہ پاک ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔(تفسیر خازن، 4 / 254-تفسیرمدارک، ص1228،
ملتقطاً)