12 اور 13 فروری کو فیضان مدینہ کراچی میں
پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے

پروفیشنلز
حضرات کے لئے خوشخبری
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو دن پر مشتمل 12 اور 13 فروری
بروز ہفتہ، اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد
ہونے جارہا ہے۔
اس
پروگرام میں انجینئرز، فنانس آفیسرز، آئی ٹی پروفیشنلزاور کارپوریٹ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ دیگر شعبے سے
وابستہ پروفیشنلز حضرات شرکت کرسکیں گے۔ پروفیشنلز اجتماع میں دعوت اسلامی کے
مبلغین ، اراکین شوریٰ اور موٹیویشنل اسپیکرمحمد ثوبان عطاری شرکا کے درمیان دینی
و دنیاوی موضوعات پر بیانات فرمائیں گے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
.jpeg)
دعوت اسلامی ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 3دن کا مدنی قافلہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے لطیف آباد حیدر آباد سفر ہوا جس میں گونگے بہرے اور
نابینا اسپیشل پرسنز نے شرکت کی اور اس مدنی قافلے میں کراچی مشاورت کے رکن محمد
عمران عطاری ،جمیل عطاری نابینااسپیشل پرسنز کراچی سٹی ذمہ دار ،شاہد عطاری اور
یوسف عطاری نے بھی شرکت کی ،نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا جس کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی شاہد عطاری نے کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)

چائینز
لینگویج ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
ملتان میں تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔
اس
پروگرام میں استاذ الحدیث حضرت مولانا غلام شبیر عطاری اور ڈاکٹر شعبان عطاری کے
ہاتھوں چائینز لینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
آخر
میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کا3دن کا مدنی
قافلہ حیدر آباد ،فیضان مدینہ سے لطیف آباد نمبر 7 میں سفر ہوا جس میں کثیر تعداد
میں گونگے ، بہرے اور نابینا اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار حیدر آباد محمد وقار عطاری نے بھی
مدنی قافلے کے ہمراہ سفر کیا اور اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت فرمائی
۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)
مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ
اور سندھ ذمہ داران کی میٹنگ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ایک
میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ کے
نگرانوں اور سندھ مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد
ایاز عطاری نے ٹائم مینجمنٹ، کامیابی کے طریقے اورایڈوانس ٹولز سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو
کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز انہیں مضبوط
بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سالانہ مدنی عطیات کرنے کے اہداف بتائے جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن کی اہلیہ کے
انتقال پر اُن سے تعزیت

گزشتہ دنوں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن
کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا جن کی نمازِ جنازہ مدرسۃ المدینہ زینب مسجد فیصلِ آباد میں ادا کی گئی۔اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی
کی آمد بھی ہوئی۔
رکنِ شوریٰ نے سابق آئی جی پنجاب سے تعزیت کرتے
ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کےلئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اظہارِ تشکر کیا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے اقبال پارک لاہور میں
ہونے والے ایصال ثواب اجتماع میں ’’مقصد
حیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول سمیت سیاسی
و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ
اللہ علیہ کے
موقع پر DHA اسلام آباد میں کرنل عظیم کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا
جس میں مختلف شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو خواجہ غریبِ
نواز رحمۃ
اللہ علیہ کی کرامات اور اُن کی دینِ اسلام کے لئے دی گئی
قربانیوں کے بارے میں بتایا۔اس حلقے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:غلام یاسین
عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ڈونیشن سیل دعوتِ اسلامی کے تحت 7 فروری
2022ء بروز پیر بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کےاہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے شعبے کی ترقی کے متعلق مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کمالیہ میں نماز جنازہ اور
کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس کورس میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار لیاقت علی عطاری مدنی نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کو
غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کی سنتیں و
آداب بتائیں۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا
کودعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شریف عطاری شعبہ کفن دفن ڈویژن ذمہ دار فیصل
آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7 فروری 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نےعالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ
دارالسنہ للبنات کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے فیضانِ صحابیات اور
دارالسنہ کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے مدنی عملے کو مستقل کرنے اور
دارالسنہ کے رہائشی کورسز میں اسلامی بہنوں کو داخلہ دلوانے کے متعلق مدنی پھول
ارشادفرمائے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مختلف اہم موضوعات پر کلام کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر میر پور خاص میں 7 مقامات
پر کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی ۔
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےکورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل
سکھائے نیز نمازِ جنازہ کی سنتیں و آداب بتائیں۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا کو12 دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری
مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نوابشاہ
اور حیدرآباد
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت 8فروری 2022ءبروز منگل کو پاکستان کے
شہر راولپنڈی سے نوابشاہ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورےکا انعقادہوا جس میں
صوبہ سندھ نگران، نوابشاہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے موجودہ نظام کے تحت اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کے مدنی پھول بتائے اورشعبہ جات کی
تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔ مزید سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے پر بھی توجہ دلائی نیز دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے تحت 8فروری 2022 ءبروز منگل کو پاکستان نگران اسلامی بہن
نے صوبہ سندھ حیدرآباد ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بھی بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیاجس
میں صوبہ سندھ نگران، حیدرآباد ڈویژن ،میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔