"سہو" کا لغوی معنی ہے "بھول چوک" اس طرح سجدہ سہو کا معنی بن جائے گا "بھولنے کا سجدہ" لیکن یہ کیا!! سجدہ تو نماز کا ہوتا ہے یہ بھولنے کا سجدہ کونسا ہے؟ تو یاد رکھیئے کہ بعض اوقات حکم کی اِضافت سبب کی طرف کردی جاتی ہے جیسے سجدہ سہو ہی کو لے لیجیے ،تو اس میں سبب ہے بھولنا اور حکم ہے سجدہ یعنی بھولنے کے سبب سے جو سجدہ ہوتا ہے اسے سجدہ سہو کہتے ہیں۔

اِس کو یوں سمجھیے کہ ایک شخص کوئی کتاب لکھ رہا تھا ،لکھتے لکھتے اس سے بھولے سے کوئی واضح و نمایاں غلطی صادِر ہوگئی، کچھ آگے چل کر اس کو یاد آیا کہ میں تو لکھنے میں فُلاں غلطی کر آیا ہوں تو اس نے اپنی کتاب لکھنے کے بعد اُس غلطی کو مٹا کر درست کر دیا کہ اگر وہ اُس غلطی کو نہ بھی مٹاتا اس کی کتاب تو مکمل ہو ہی جاتی ۔بالکل اسی طرح نماز کا معاملہ بھی ہے کہ کوئی شخص نماز پڑھ رہا تھا کہ اس سے بھولے سے کوئی واجب رہ گیا ۔یاد آنے پر اس نے اپنی سفید کپڑے کی مانند نماز پر اس بھولے سے ہوئی غلطی کے کالے سیاہ نقطہ کو دور کرنے کے لیے سجدہ سہو کر لیا کہ بغیر سجدہ سہو کیے بھی اس کی نماز ہوجاتی فرض بھی اس کے ذمہ سے ساقط ہو جاتا۔

سجدہ سہو کا ثبوت : پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ سلام کرنے کے بعد بیٹھنے کی حالت میں سجدہ سہو کیا۔(نور الایضاح؛ صفحہ:243، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

سجدہ سہو کے واجب ہونے کی صورتیں :

1) تکبیر تحریمہ میں لفظ اللہ اَکْبَر نہ کہا۔

2) (بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ:3، صفحہ نمبر: 517، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

2) فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل و وتر کی کسی رکعت میں سورہ الحمد کی ایک آیت بھی رہ گئی۔( بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ: 4، صفحہ نمبر: 710، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

3) سورۃ کو فاتحہ پر مقدم کرنا۔ ( نور الایضاح، صفحہ: 139، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

4) الحمد شریف پڑھنا بھول گیا اور سورۃ شروع کردی اور ایک آیت کی مقدار کے برابر پڑھ لی اب یاد آیا تو الحمد پڑھ کر سورت پڑھیے اور سجدہ سہو واجب ہے۔

( بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ: 4، صفحہ نمبر: 711، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

5) رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا تو سجدہ واجب ہے۔

( بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ: 4، صفحہ نمبر 711، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

تعديلِ ارکان یعنی رکوع، سجود، قومہ اور جلسہ میں کم از کم ایک بار "سبحٰن اللہ" کہنے کی مقدار نہ ٹھہرا۔(اکثر لوگ اس کا بالکل خیال نہیں رکھتے)

(نماز کے احکام؛ صفحہ نمبر 218، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

7) فرض، وتر، اور سنتِ مؤکّدہ کے قعدہ اولیٰ میں تشھُّد كے بعد اگر بے خیالی میں "اللّٰهُمَّ صَلّی عَلیٰ مُحَمَّدٍ یا اَللّٰھُمَّ صَلّی عَلیٰ سَيِّدِنا" کہہ لیا تو سجدہ سہو واجب ہوگیا۔

(نماز کے احکام؛ صفحہ نمبر 220، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

8) فرض میں اگر قعدہ اولٰی بھول گیا تو جب تک سیدھا کھڑا نہ ہوا، لوٹ آئے اور سجدہ سہو نہیں اور اگر سیدھا کھڑا ہو گیا تو نہ لوٹے اور آخر میں سجدہ سہو کرے اور اگر سیدھا کھڑا ہو کر لوٹا تو سجدہ سہو کرے۔ (بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ 4، صفحہ نمبر 712، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

9) قومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا نہ ہوا۔

(بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ 3، صفحہ نمبر 518، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

10) جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا نہ بیٹھا۔

(بہار شریعت؛ جلد 1، حصہ 3، صفحہ نمبر 518، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)


اللہ تبارک وتعالیٰ نے اُمت محمدیہ علیٰ صاحبھا الصلاۃ والسلام پر دِن رات میں پانچ ( 5 ) نمازیں فرض کی ہیں جنہیں ان کے شرائط و ارکان کے ساتھ ادا کرنا ضروری ہے ۔ لیکن افسوس کہ اولاً تو مسلمانوں کی بُہت بڑی تعداد نماز جیسی عظیم عبادت سے محروم رہتی ہے اور جو نماز ادا کرتے بھی ہیں ان کی بھی بہت بڑی تعداد ایسی ہے کہ وہ لاشعوری اور کم علمی کے سبب نماز میں ایسی غلطیاں کرتے ہیں کہ یا تو ان کی نماز ہوتی ہی نہیں یا پھر واجب الاعادہ (دوبارہ لوٹانا واجب) ہوتی ہے۔

واجبات نماز میں جب کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو واجب ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات کے بعد دہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے۔

ذیل میں سجدہ سہو واجب ہونے کی دس (10) صورتیں پیش کی جاتی ہیں:

1:سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گیا، رکوع میں یاد آیا تو کھڑا ہو جائے اور سورت ملائے پھر رکوع کرے اور اخیر میں سجدۂ سہو کرے اگر دوبارہ رکوع نہ کرے گا، تو نماز نہ ہوگی.(بہار شریعت جلد 1 حصہ 3 ص 545)

2:کسی قعدہ میں تشہد کا کوئی حصہ بھول جائے تو سجدہ سہو واجب ہے۔

(ایضاً حصہ 3 صفحہ 519)

3: آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ میں سہواً تین (3) آیات یا زیادہ کی تاخیر ہوئی تو سجدہ سہو کرے ۔ ( ایضاً ص 519)

4:سورہ فاتحہ کا اگر ایک لفظ بھی رہ گیا تو سجدہ سہو کرے۔(ایضاً ص 519)

5:ایک سجدہ کسی رکعت کا بھول گیا تو جب یاد آئے کر لے، اگر چہ سلام کے بعد بشرطیکہ کوئی فعل منافی نماز صادر نہ ہوا ہو اور سجدہ سہو بھی کرے ۔ ( ایضاً ص 520)

6:ایک رکعت میں تین سجدے کئے یا دو رکوع یا قعدہ اولیٰ بھول گیا تو سجدہ سہو کرے ۔ ( ایضاً ص 520)

7:فرض،وتر،اور سنن رواتب کے قعدہ اولیٰ میں اگر تشہد کے بعد سہواً اتنا کہہ لیا:اللّٰھم صل علٰی محمد یا اللّٰھم صل علیٰ سیدنا تو سجدہ سہو کرے، عمدا ہو تو اعادہ واجب ہے۔( ایضاً ص 520)

8:فرض و نفل دونوں کا ایک حکم ہے یعنی نوافل میں بھی واجب ترک ہونے سے سجدۂ سہو واجب ہے۔(ایضاً حصہ 4 صفحہ 710)

9:تعدیل ارکان (رکوع، سجود، قومہ اور جلسہ میں کم از کم ایک بار ’’ سُبْحٰنَ اللہ ‘‘کہنے کی مقدار ٹھہرنا) بھول گیا سجدۂ سہو واجب ہے۔( ایضاً حصّہ 4 ص 711)

10:قنوت یا تکبیر قنوت یعنی قراء ت کے بعد قنوت کے لیے جو تکبیر کہی جاتی ہے بھول گیا سجدۂ سہو کرے۔( ایضاً حصہ 4 ص 714)

اللہ پاک  سے دعا ہے کہ ہمیں نماز کماحقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


نیپال گنج کابینہ کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے نیپال کے شہر چندروٹہ میں عالم دین حضرت مولانا محبوب علی فیضی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دینی و فلاحی کاموں کا بتایا ۔مولانا محبوب علی فیضی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

بعد ازاں نگران کابینہ نے چند روٹہ ہی میں قائم مدرسۃ المدینہ کے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے سبق یاد کرنے اور ساتھ ساتھ بڑوں کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

چند روٹہ میں تاجر اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہواجس میں نگران کابینہ نیپال گنج کابینہ نے دین اسلام کی خدمت میں حصہ ملاتے ہوئےمسجد و مدرسہ تعمیر کروانے کا ذہن دیا نیز ایک اور مقام پر نگران کابینہ نے اسلامی بھائیوں کو نیک کام کرنے کی ترغیب دلائی اور عاشقان رسول کے ہمراہ نیکی کی دعوت عام کی۔


مدرسۃ المدینہ سے حفظ کرنے والے اسلامی بھائیوں کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7 مارچ 2021ء کی شب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کراچی ریجن کے حفاظ کرام، مدرسین، ناظمین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ نے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”تلاوت قرآن کے فضائل“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی۔


9 مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”ٹائم مینجمنٹ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو جامعۃ المدینہ کے امتحانات کے بعد ہونے والی چھٹیوں کے اوقات کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں میں صرف کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء اور عقلاء سب اس بات پر متفق ہیں کہ انسان کی سب سے اہم پونجی جس کو بچا بچا کر استعمال کرنا چاہیئے ”وقت“ ہے۔ لمحات زندگی فراہم کرنے والا وقت درحقیقت بڑی غنیمت ہے اس لئے اس کو بچا بچا کر رکھنا چاہیئےکیونکہ انسان کے ذمے کام بہت ہیں جبکہ وقت اُچک کر بہت جلد غائب ہونے والی چیز ہے۔

نگران شوریٰ نے وقت کی اہمیت بتاتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہم کامیاب لوگوں کی زندگی کے متعلق سیرت کا مطالعہ کرے تو پتہ پتا چلتا ہے کہ ان لوگوں نے اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ دنیا کا کامیاب ترین آدمی بھی 24 گھنٹے میں کامیاب ہوا ہے اور دنیا میں ناکام ہونے والا شخص بھی 24 گھنٹے میں ہی ناکام ہوا ہے، ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس نے بھی کامیابی حاصل کی ہے اس نے 24 گھنٹے میں ہی کی ہے، بات صرف سوچ، احساس اور خود اعتمادی کی ہے ہمیں کامیاب ہونے کے لئے ان چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا۔اجتماع پاک میں نگران شوریٰ نے طلبہ کوٹائم منیجمنٹ کا طریقہ بتایا اور مزید یہ کہ 24 گھنٹے کے شیڈول بھی بناکر دیئے۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن اور ترکی ، ہند کی ملک و ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا۔

جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور بیرون ملک اگر اجیر کرنا ہو تو اس کا طریقہ سمجھایانیز دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسےاہم امورپرتبادلہ خیال ہوا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں ROLE OF WOMEN کورس کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ایک عورت کا کردار بطور بیوی ، بطور بیٹی کس طرح ہونا چاہیئے کےحوالے سے نکات بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالےدینی کاموں میں عملی طور پرشامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حیدرآباد کابینہ کےجامشورو ڈویژن جھرک (اونگہر) میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیاجس میں جامشورو کی لیڈی ڈاکٹر کی فیملی اور علاقہ کی دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نےاپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینےکی نیتیں پیش کیں آخر میں شرکاکےدرمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن بدین کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں بدین کے چار مشہور اسکولز کی ٹیچرز اورپرنسپلز پالرز انڈس ہوسپٹل اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں  پاکستان حیدرآباد ریجن ٹنڈو الہیار کے نیو جامعۃ المدینہ گرلز میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران ،ڈویزن نگران ،ڈویزن مشاورتوں ،علاقہ و علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات دیتےہوئے رمضان ڈونیشن کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں برج اٹاری شاہدرہ اور برکی ٹاؤن کےجامعۃالمدینہ دورۃالحدیث کی اسلامی بہنوں میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں ان کوشمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان کو دینی کاموں کی ترغیب دلائی جس پر دورۃالحدیث کی اسلامی بہنوں نے نیوں اجتماعات شروع کرنے، تدریس کرنے،آن لائن اکیڈمی اور روحانی علاج کے بستوں میں خدمات پیش کرنے کی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کی اچھرہ ڈویژن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جنوبی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےصدقہ کے فضائل موضوع پر بیان کیااوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بڑھانے کےحوالے سےمدنی پھول دیتےہوئے اہداف دئیے اور گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی ترغیب دی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔