26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام6 فروری 2022ء بروز
اتوار پاکستان کے شہر پتوکی میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
داران نے بھی شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی
نے شرکا کو گھر گھر سحری اجتماعات کرنے ، کالج ویونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور صحافیوں
کو نفلی روزے رکھوانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 13 فروری 2022ء کو پتوکی میں
منعقد ہونےوالے کفن دفن اجتماع کی دعوت دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔اس اجتماعِ
پاک میں کم و بیش 20 عاشقانِ رسول نے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔
واضح رہے 13 فروری کو ہونے والے کفن دفن اجتماع
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ (رپورٹ:علی ریاض عطاری مجلس سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)