نمازِ فجر پر 5 فرامینِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم از بنتِ صادق عطاریہ،کراچی
الحمدُللہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کا ہر کام اللہ پاک
اور رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بتائے ہوئے کاموں کی پیروی
کرنا ہے۔انہی کاموں میں سے ایک اہم کام پنج وقتہ نمازیں پابندی سے پڑھنا بھی ہے۔نماز
مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے۔نماز ہر مسلمان پر فرض اور مومن کی معراج ہے۔(مرقاۃ، 1/ 55)نمازِ فجر کے متعلق فرامینِ
مصطفٰے:1۔صحابی
ابنِ صحابی حضرت عبدُاللہ ابنِ عمر رَضِیَ
اللہُ عنہما سے روایت ہے،سردارِ مکہ مکرمہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:جو صبح کی نماز
پڑھتا ہے،وہ شام تک اللہ پاک کے ذمے میں ہے۔(معجم
کبیر،12/240،حدیث:1321)2۔حضرت
سلمان فارسی سے روایت ہے،میرے آقا،دوعالم کے داتا صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ
عبرت نشان ہے:جو صبح کی نماز کو گیا،ایمان
کے جھنڈے کے ساتھ گیا اور جو صبح بازارکو گیا،ابلیس یعنی شیطان کے
جھنڈے کے ساتھ گیا۔)ابن ماجہ،3/253،حدیث:(22343۔حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ
اللہ عنہ سے روایت
ہے،سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدار صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جب تم میں سے کوئی
سوتا ہے،تو شیطان اُس کی گُدّی(گردن کے پچھلے حصّے)میں تین گرہیں(یعنی گانٹھیں)لگا دیتا ہے،ہر گِرہ(یعنی گانٹھ)پر یہ بات دل میں بٹھاتا ہے کہ ابھی رات بہت ہے،سوجا،اگر وہ جاگ کر اللہ
پاک کا ذکر کرے تو ایک گِرہ (یعنی گانٹھ)کُھل
جاتی ہے،اگر وُضو کرے تو دوسری گِرہ کُھل جاتی ہے اور نماز پڑھے تو تیسری گِرہ بھی
کُھل جاتی ہے،پھر وہ خوش خوش اور تر و تازہ ہوکر صبح کرتا ہے،ورنہ غمگین دل اور
سستی کے ساتھ صبح کرتا ہے۔(بخاری،1/387،حدیث:1142)
یا الٰہی! فجر میں اُٹھنے کا ہم
کو شوق دے سب
نمازیں ہم پڑھیں،وہ ذوق دے
4۔حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ
اللہ عنہ سے روایت
ہے،رسولُ اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو نمازِ عشا جماعت سے پڑھے،گویا اس نے آدھی رات قیام کیا اور جو فجر جماعت سے پڑھے،گویا
اس نے پوری رات قیام کیا۔)مسلم ص258،حدیث:(1491
فجر کا وقت ہوگیا اُٹھو اے غلامانِ مصطفٰے اُٹھو
5۔حضرت عمارہ بن رویبہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:میں نے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے سنا:جس نے سورج کے طلوع و غروب ہونے(یعنی نکلنے اور ڈوبنے) سے پہلے کی نماز(یعنی فجر و عصر)ادا کی وہ ہرگز جہنم میں داخل نہ ہوگا۔
(مسلم،ص250،حدیث:1436)
پڑھتی رہو نماز تو چہرے پہ نور ہے پڑھتی نہیں نماز،وہ جنت سے دور
ہے
نماز پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔اے کاش!ہم بھی نمازیں پڑھ کر
آقا علیہِ السَّلام کی
آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے والی بن جائیں۔اللہ پاک ہمیں اخلاص کے ساتھ پانچ وقت کی
نماز یں اپنے اوقات میں پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الکریم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم