رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: قِیامت کے روز جب اللہ پاک کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ تین شخص اللہ کریم کے عرش کے سائے میں ہوں گے۔ (1)وہ شخص جو میرے کسی اُمتی کی پریشانی دُور کردے (2)میری سنت کو زندہ کرنے والا (3)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھنے والا۔ (تسدید القوس اختصار مسندالفردوس، ص 163 مخطوط مصور، البدور السافرۃ، ص131، حدیث:366)

حضرتِ سیّدُنا موسی علٰی نَبِیِّنَاوعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی: اے میرے رب کریم! وہ کون ہے جو تیرے عرش کے سائے میں ہوگا جس دن اُس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا؟ اللہ پاک نے فرمایا: اے موسیٰ! وہ لوگ جو مریضوں کی عیادت کرتے، جنازہ کے ساتھ جاتے اور کسی کا بچہ فوت ہوجائے تو اس سے تعزیت کرتے ہیں۔ (تمہيد الفرش للسيوطی،ص16)

بروز قیامت رب عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے کون کون سے اشخاص عرش کے سائے میں ہونگے۔ اس کی چند تفصیلات سےآگاہ کرنے اور عاشقان رسول کے دلوں میں اس کی حرص پیدا کرنے کے لئے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتےرسالہ ” عرش کا سایہ“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”عرش کا سایہ“ پڑھ یا سُن لے، اُسے قِیامت کی سَخْت گرمی میں عرش کا سایہ نصیب فرماکر اپنے راضی ہونے کی خوشخبری عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


4 فروری 2022ء کو”ماہنامہ فیضان مدینہ(دعوتِ اسلامی)“ کی ٹیم نے شاہراہ فیصل کراچی پر واقع دعوت اسلامی کے شعبہ اسکلز انہیسمنٹ پروگرام (Skills Enhancement Program) کا وزٹ کیا۔ ٹیم میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے چیف ایڈیٹر مولانا ابورجب حاجی آصف عطاری مدنی، ایڈیٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی اور شعبہ تحریری مقابلہ کے ذمہ دار مولانا محمد جاوید عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد رجب عطاری شامل تھے۔

ادارے کے کوآرڈینیٹر مولانا آفتاب عطاری مدنی نے ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ ٹیم نے S.E.Pکے ایڈمن حاجی محمد آصف عطاری سے ملاقات کی۔ محمد آصف عطاری نے اپنے ڈیپارٹ کا تعارف پیش کیا اور کلاسز کا وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ٹرینر ادارے میں آنے والے اسٹوڈنٹس کو نہ صرف کورس کرواتے بلکہ ایک اچھا ٹرینر بننا بھی سکھاتے ہیں۔ اس موقع پر انگلش لینگویج کورس کے سپروائرز اور پروفیشنل ٹرینر سر سمیع بخش عطاری بھی موجود تھے۔سر سمیع بخش عطاری نے کلاسز اور اندازِ تعلیم کے متعلق بریفنگ دی۔

آخر میں S.E.Pکے ہیڈ محمد رضوان عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے تحریری مراحل اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی پانچ زبانوں میں اشاعت کے متعلق بریفنگ دی جسے سن کر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ نے محمد رضوان عطاری کو ماہنامہ فیضان مدینہ (اردو، انگلش اور عربی ) کے شمارے بھی تحفے میں پیش کئے ۔

اس ملاقات کے حوالے سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے ”دعوت اسلامی کے شب و روز“ کو بتایا کہ ہماری ملاقات بڑی گوشگوار رہی کیونکہ محمد رضوان عطاری اور محمد آصف عطاری دعوت اسلامی کے آغاز سے ہی دینی ماحول سے وابستہ ہیں۔ یہ حضرات اس وقت بھی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ تھے جب امیر اہلسنت اپنی کتاب ”فیضان سنت“ تحریر فرمارہے تھے۔دوران ملاقات میں ماضی کی کئی یادوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔


پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم زمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے نمازوں کی پابندی اور امانت داری کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے رسید بک کی کاکردگی کا جائزہ لیا ۔

رکنِ شوریٰ نے ای رسید اپلیکیشن کو ذمہ داران میں عام کرنےاور مدنی عطیات جمع کرنے کےمتعلق مدنی پھولوں سے نوازا نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئے نئے اہداف دیئےجس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت شاہ کوٹ ضلع ننکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ براہِ راست مدنی چینل کے ذریعے رجب المرجب میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حب چوکی بلوچستان  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ ابو ماجدحاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوری ٰنے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود لاہور کے مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات کا مدنی مشورہ کیا جس دوران شعبے کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کل وقتی مدارس المدینہ گرلز سمیت جزوقتی مدرسۃ المدینہ گرلز کھولنے کا اسلامی بہنوں کو ہدف دیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے علاقے جمبر کلاں ضلع قصور میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 فروری 2022ء بروز بدھ نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور محمد دانش تفسیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت کی بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مقامی ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا سلمان عطاری مدنی، غلام مصطفی عطاری مدنی اور چوہدری پرویز عرف جگاآرئیں موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالنبی عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دورانِ کورس یکم فروری 2022ء بروز منگل کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن قافلہ ذمہ دار نعمان عطاری (اسلام آباد آئی سی ٹی) نے شرکا کو مدنی قافلوں کی اہمیت و ضرورت اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے آقا کریم ﷺ اور اُن کے اصحاب کے دین کی خاطر راہِ خدا میں سفر کرنے کے واقعات کو بیان کیا جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہورڈویژن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزکے ناظمینِ کرام  نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ بڑھانے، طلبہ کو 12 دینی کاموں میں شرکت کروانے اور 17 فروری 2022ء کو نگران ِمرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی کےبیان کی تیاریوں کے لئے اہداف دیئے ۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم فروری 2022ء بروز منگل لاہور چوبر جی چوک پر ایک اسلامی بھائی کی دوکان میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے مدرسۃ المدینہ کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف دوکانداروں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو قراٰنِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تر بیت و رہنمائی کی نیز قراٰنِ پاک پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: ندیم عطاری مدنی ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اجتماعی قربانی کے تحت پچھلے دنوں ملتان میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن سطح  کے اراکین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ حاجی غلام الیاس عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 میں یکم فروری 2022ء بروز منگل ایک ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا ۔

اس دوران ڈسٹرکٹ مدنی قافلہ ذمہ دار محبوب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی اہمیت اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائے قافلہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)