حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :فجر کی دو سنتیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے بہتر ہے۔( صحیح مسلم حدیث:725)

احمد بن حنبل،اسحاق بن یوسف، سفیان، ابن سہل، عثمان بن حکیم ،عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ ،حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص عشاء کی نماز جماعت سے ادا کرے گا گویا اس نے آدھی رات تک عبادت کی اور جو شخص عشاءو صبح کی نماز جماعت سے ادا کرے گا تو گویا اس نے تمام رات عبادت میں گزاری۔( سنن ابو داود جلد 1،حدیث:553)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز ِفجر کے بعد سورج کے بلند ہونے تک کوئی نماز نہ پڑھی جائے۔ اسی طرح نماز ِعصر کے بعد سورج ڈوبنے تک بھی کوئی نماز نہ پڑھی جائے ۔ (صحیح البخاری، حدیث:586)

فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم: جو نماز فجر باجماعت ادا کر کے ذکر اللہ کرتا رہے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو گیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اسے پورے حج و عمرہ کا ثواب ملے گا۔( سنن الترمذی 2/100،حدیث:586)