اسلام کی سب سے پہلی آزاد اور خودمختار خاتون حضرت خدیجہ نبی کریم ﷺ کی سب سے پہلی زوجہ محترمہ تھیں نبی کریم ﷺ ان سے بڑی محبت فرماتے تھے حضرت خدیجہ سے حضور ﷺ کی محبت کا ایک بڑا ثبوت یہ بھی ہے کہ حضور ﷺ نے حضرت خدیجہ کی حیات میں کسی اور سے نکاح نہ فرمایا (صحیح مسلم،کتاب فضائل الصحابہ،ص949،حدیث 2436)یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نبی کریم ﷺ حضرت خدیجہ سے اس قدر محبت فرماتے تھے کہ نکاح کی استطاعت رکھنے کے باوجود دوسرا نکاح نہ فرمایا۔ایک قول کے مطابق حضرت خدیجہ نے ہی سب سے پہلے نبی کریم ﷺ پر ایمان لانے کا شرف حاصل کیا چنانچہ حدیث پاک میں ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا!کہ خدا کی قسم! خدیجہ سے بہتر مجھے کوئی بیوی نہیں ملی جب لوگوں نے ایمان لانے سے انکار کیا اس وقت وہ مجھ پر ایمان لائیں اور جب سب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے اس وقت انہوں نے میری تصدیق کی اور جس وقت کوئی شخص مجھے کوئی چیز دینے کو تیار نہ تھا اس وقت خدیجہ نے مجھے اپنا سارا مال دے دیا اور انہیں کے شکم سے اللّٰہ ٰ نے مجھے اولاد عطا فرمائی (بخاری،2/565 ،حدیث: 3818)

اس حدیث پاک سے یہ صاف جھلک رہا ہے کہ نبی کریم ﷺ حضرت خدیجہ سے کس قدر محبت فرماتے تھے نبی کریم ﷺ کو حضرت خدیجہ سے بڑی محبت تھی حتیٰ کہ جب آپ حضرت خدیجہ کا وصال ہوگیا تو کثرت سے آپ کا ذکر فرماتے نبی کریم ﷺ حضرت خدیجہ کی سہیلیوں کا اس قدر اکرام (یعنی ان کی عزت فرماتے)کہ جب کبھی آپ ﷺ کی بارگاہ میں کوئی چیز حاضر کی جاتی تو اکثر ان کی طرف بھیج دیتے حتیٰ کہ یہی کثرت ذکر اور پیاروں محبت ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے رشک کا باعث بنا چنانچہ خود فرماتی ہیں! میں نے رسول اکرم ﷺ کی ازواج پاک میں کسی پر اتنی غیرت(یعنی رشک) نہیں کیا جتنا جناب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر کیا۔حالانکہ میں نے انہیں دیکھا بھی نہیں تھا لیکن حضور ﷺ ان کا کثرت سے ذکر فرماتے تھے (بخاری،،ص 946،حدیث 3818) اس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ آپ رضی اللہ عنہا کے وصال کے بعد بھی کثرت سے آپ رضی اللہ عنہا کا ذکر اور آپ رضی اللہ عنہا کو یاد فرماتے تھے

ایک مرتبہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہالہ بنتِ خویلد رضی اللہ عنہا نے بارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ہونے کی اجازت طلب کی ان کی آواز حضرت خدیجہ سے بہت ملتی تھی چنانچہ اس سے آپ ﷺ کو حضرت خدیجہ کا اجازت طلب کرنا یاد آگیا اور آپ ﷺ نے جھرجھری لی۔(بخاری، ص 962،حدیث: 3821)

حضور ﷺ کی یادوں کا گلدستہ دل میں سجانے والا بڑے بڑے مراتب پالیتا ہے تو جن کو حضور ﷺ یاد فرمائیے ان کی شان کے کیا کہنے

اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت عطا فرمائے اور آپ ﷺ سے وابستہ تمام لوگوں کی محبت عطا فرمائے

آمین ثم آمین