دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28اکتوبر 2020ء کو نیو
کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف
کرنے کی ترغیب دلائی ۔ رکن شوریٰ نے قاری صاحبان کو اپنی کلاس کے طلبہ کے سرپرستوں
کے ہمراہ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے میں ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی
تھون کے اہداف پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد
عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس زراعت و لائیواسٹاک کے زیر
اہتمام علی پور القادر کالونی کی جامع
مسجد اقصیٰ میں اجتماع میلاد انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور ماہ نومبر 2020ء
میں ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
علی پور میں آڈیٹر
محکمہ اوقاف محمد ساجد بوسن کی رہائش گاہ پر میلاد اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام علی پور میں آڈیٹر محکمہ اوقاف محمد
ساجد بوسن کی رہائش گاہ پر میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران زون مظفر گڑھ محمد اشرف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو ”فیضان عشق رسول“ کے نام سے مساجد بنانے اور ماہ نو مبر 2020ء میں
ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا جس نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
امین عطاری مدنی قافلہ شرکائے مدنی مشورہ
کی تربیت فرمائیں گے۔
مدنی مشورے میں کراچی ریجن ساؤتھ، ایسٹ، بن قاسم
زون کے تمام زون ، کابینہ ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران شرکت فرمائیں گے ۔
مدنی مشورہ رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا۔
متعلقہ ذمہ داران سے شرکت کی مدنی التجا ہے
ماں باپ پر اولاد کے حقوق کے بارے میں سیدی اعلیٰحضرت
عَلَیْہِ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن کا ایک
جامع رسالہ
مَشْعَلَۃُ
الْإِرْشَادِ فِيْ حُقُوْقِ الْأوْلَادِ
کی تسہیل وتخریج بنام
اولاد کے حقوق
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭ آیات و احادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے
۔٭ جگہ جگہ عربی الفاظ اور مشکل کلمات کی
تسہیل کردی گئی ہے تاکہ’’رسالہ‘‘ میں بیان
کئے گئے مسائل بآسانی سمجھے جاسکیں ۔٭اسی طرح بقدرِ ضرورت حاشیہ میں شرعی مسائل بیان کر دئیے گئے ہیں ۔٭اسلامی بھائیوں کی سہولت کے پیشِ نظر اصطلاحات فقہیّہ کی تعریفات
عربی کتابوں سے عربی متن مع ترجمہ، آسان
انداز میں بیان کرنے کی بھی سعی کی گئی
ہے ۔٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بآسانی مسائل سمجھ آسکیں۔ ٭آیاتِ قرآنیہ
کو منقش بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام اور دیگر اہم عبارات کو انورٹِڈ کاماز ’’ ‘‘ سے واضح کیا گیاہے ۔٭ آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے
نام، ان کی سنِ وفات اور مطابع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے ۔
34صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2008سے لیکر اب تک اردو زبان کے4 مختلف ایڈیشنزمیں90ہزارسے زائد
شائع ہوچکاہے
جبکہ اس
رسالے کا دیگر تین زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے10روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
جامعات المدینہ
للبنات بریڈ فورڈ ریجن اور ڈربی کی اسلامی
بہنوں کی رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں
اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا
سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ “ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کےجامعات المدینہ للبنات بریڈ
فورڈ ریجن سے 150 اور ڈربی سے 10 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے کے شہر
بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ،
ڈویژن اور ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے بری میں فی سبیل اللہ مکتوبات و
اورادِ عطاریہ کے بستے کا اہتمام
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے بری
(Bury) میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگتا ہے
جس میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات
و اورادِ عطاریہ فراہم کئے جاتے ہیں۔
ماہِ ا کتوبر2020ء میں مقامی اسلامی بہنوں کو کم
و بیش 72تعویذاتِ عطّاریہ فی سبیل اللہ دئیے
گئے جبکہ روحانی طور پر علاج کے لئے 8 وظائف بھی بتائے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم نومبر2020ء کو اسکاٹ
لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرگ (Edinburgh
and Glasgow)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں25 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ
کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور15 نومبر2020ء کو ہونے والے Telethon کے لئے شخصیات خواتین سے رابطے کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ مدرستہ
المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن میں کابینہ مشاورت
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 4 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرستہ
المدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
اپنا جدول بنانے کا ذہن دیا نیز Telethon کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع
کروانے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے
کے شہر ایڈنبرا( Edinburgh )میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہرنیو کاسل ( New Castle ) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”شجرہ شریف کی برکتوں“ کے موضوع پر بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا اور پابندی کے
ساتھ اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا
ذہن دیا۔