نارتھ برمنگھم
ڈویژن کے دو علاقوں میں نیو کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام2نومبر2020ء
کو یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم(North
Birmingham) ڈویژن کے دو علاقوں میں نیو کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“
کا انعقاد کیا گیا جن میں 29 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے
کی سنت ادا کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام يوکے
ویسٹ یارکشائر( West Yorkshire) کابینہ میں
شخصيات کے درمیان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مجلس رابطہ سے منسلک 15
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
محفل میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے میلاد شریف کی برکتوں اور جشنِ ولادتِ
مصطفٰی ﷺ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر اسلامی بہنوں کو 15 نومبر2020ء
میں ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 نومبر 2020ء کو يوکے کے شہر میڈیلزبرو( Middlesbrough) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوت اسلامی مدنی کاموں سے متعلق معلومات
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے منسلک رہنے کا ذہن دیا نیز 15 نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ
ملانے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر
بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے شہر بریڈفورڈ
(Bradford) ویسٹ یارکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور ذیلی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔15 نومبر2020ءکو ہونے والے ٹیلی تھون کے بارے میں کلام ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے گئے کے کس طریقے
سے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کوشش کرنی ہے کہ ہم اہداف سے بھی آگے بڑھیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک اسپین (Spain ) کے شہر بارسلونا( Barcelona) میں اجتماع میلاد
کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریبا ً 78اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” کمالاتِ مصطفیٰﷺ“
کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اوراجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقاﷺ کی اطاعت کرتے ہوئے سنت پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ہر ہفتےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) کے شہر آؤستر تیلیہ (Östertälje) میں اجتماع میلاد منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش
13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” صورتِ مصطفٰی ﷺمع
صدقےکے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سےو ابستہ رہنے اور 15 نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اٹلی(Italy)کےشہر روم(Rome) میں ون ڈے سیشن کا
انعقاد کیا گیاجس میں تقریبًا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اٹلی کی
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”میلاد مصطفی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول شریف میں محفل نعت کے
انعقاد کے حوالے سے اصلاحی نکات پیش کئے نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
مجلس علاقائی
دورہ کے زیرِ اہتمام کراچی کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام کراچی کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی
سطح کی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور محافل نعت کو مضبوط کرنے پر کلام کیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس شعبہ تعلیم
کے زیرِ اہتمام ایک لیڈی ڈاکٹر کے گھر محفل نعت
کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
ایک لیڈی ڈاکٹر کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹور کیپر، گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ، لیب ڈاکٹر، سلائی سینٹر
کی اونر اور دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
متعلقہ شعبہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”
آخری نبیﷺ کے کمالات اور جسم اطہر کی خصوصیات “ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام لانڈھی کابينہ میں مدرسات و ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام لانڈھی کابينہ میں مدرسات و ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاک سطح و ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز
نیو ناظرہ قرآن کورس کے درجات کا جائزہ لیا اورنکات سمجھائے۔ کورس کی مدرسات تربیت
یافتہ ہونی چاہیےتاکہ مدنی کاموں میں مزید بہتری آسکے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ
اہتمام لانڈھی کابينہ کراچی میں تقسیمِ
اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں طالبات سمیت ان کی سرپرستوں اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابينہ
سطح شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ
کی خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئےانہیں 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں کابينہ سطح نے طالبات کو اسناد بھی تقسیم کیں ۔
لاہور زون
داتا صاحب کابینہ میں قائم مدرستہ المدینہ
للبنات سنت نگر میں اجتماعِ میلاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ
اہتمام لاہور زون داتا صاحب کابینہ میں قائم مدرستہ المدینہ للبنات سنت نگر میں اجتماعِ میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی
بہنوں سمیت طالبات نے شرکت کی۔
مجلس مالیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔