6نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی جامع مسجد ملک ریاض میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف علمائے کرام، شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوسنت رسول اپناتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
بھی موجود تھے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں لانڈھی کابينہ میں کابينہ ذمہ داران نے مختلف ڈویژن میں علاقائی دورہ کیاجس میں دیگر ذمہ داران نے
بھی شرکت کی۔
علاقائی
دورے میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی نیز ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔
گورنمنٹ علم دین ڈگری کالج علی پور چھٹہ میں سالانہ میلاد
اجتماع کا انعقاد
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کی جانب سے 7نومبر 2020ء
کو گورنمنٹ علم دین ڈگری کالج علی پور چھٹہ میں سالانہ میلاد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کالج کے پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
”سیرت مصطفیٰصلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوسنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں حب چوکی، گوادر میں مجلس مالیات کا
شیڈول ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 7نومبر 2020ء کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ
بار ایسوسی ایشن میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں D.P.Oفیصل آباد، ایڈیشنل سیشن جج، سینئر سول جج، صدر بار، سیکرٹری بار اور کثیر
تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان نگران
کی اسلام آباد ریجن کی ریجن و
زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
پاکستان نگران اسلامی بہن کا حیدر آباد کی ریجن و زون نگران کے ساتھ مدنی
مشورہ
احادیثِ رسول پر مشتمل شیخ الاسلام امام یحییٰ
بن شَرَف نَوَوِی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہورِزمانہ
کتاب
رِیاضُ
الصَّالِحِیْن کا اُردو ترجمہ
اَنْوَارُالْمُتَّقِیْن
شرحُ رِ یاضِ الصَّالِحِیْن
المعروف
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭رِیاضُ الصالِحِین میں جہاں آیات بیان کی گئی ہیں وہاں مستند تفاسیر سے ان کی مختصر تفسیر بھی بیان کردی گئی ہے۔ ٭احادیثِ کریمہ کا آسان
اردو ترجمہ اور ہر حدیث کی باب کے مطابق مستند کتب سے توضیح وتشریح کی گئی ہے۔٭ امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کتاب میں اصلاحی
انداز اختیار کیا ہے اس لئے ہم نے بھی
احادیث مبارکہ کی توضیح وتشریح میں دقیق علمی و فنی ابحاث کے بجائے اصلاحی انداز
اختیار کیا ہے ۔٭امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مسلکاً شافعی تھے اس لئے انہوں نے
فقہی مسائل میں امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکافی کا موقف اختیار کیا۔ ہم نے حسب ضرورت احناف کا موقف واضح کر دیا ہے۔٭ حسبِ ضرورت مشکل الفاظ پر اِعراب کا اِلْتِزَام
کیا گیا ہے ۔کئی مقامات پر مفید حواشی دئیے گئے ہیں۔ ٭آیات مقدسہ، احادیثِ مبارکہ،
توضیحی عبارات ، فقہی جزئیات اور دیگر مواد کی مکمل تخریج کی گئی ہے ۔٭ آیاتِ
قراٰنیہ کا ترجمہ کنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے ۔٭ حسب موقع اِمامِ اَہْلسُنّت،عظیمُ
البَرَکَت،عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام اَحْمَدرَضاخَان عَلَیْہ رَحْمَۃُ
الرَّحْمٰن اور امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری
رضوی
دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَۃ اور دیگر علمائے اہلسنت دَ امَتْ فُیُوضُہم کے اشعار بیان کئے گئے ہیں۔٭ہر حدیث کی وضاحت
کے آخر میں اہم مدنی پھول بطور مدنی
گلدستہ بیان کئے گئے ہیں۔٭کوشش کی گئی ہے کہ ہر حدیث کی وضاحت اس کے موضوع کے
اعتبار سے ہولیکن کئی مقامات پر ضمناً دوسری مفید باتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔٭
موقع کی مناسبت سے ترغیبی وترہیبی اور دعائیہ کلمات ڈالے گئے ہیں۔٭احادیثِ مبارکہ
اور ان کی وضاحت میں عنوانات قائم کئے گئے ہیں تاکہ مطالعہ کرنے والوں کی دلچسپی
برقرار رہے اور ذوق بڑھے۔٭ عنوانات وموضوعات کی ضمنی وتفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے
تاکہ ایک ہی نظر میں کتاب کے مضامین کا علم ہوجائے اور مطالعہ کرنے والے آسانی سے
اپنے مطلوب تک پہنچ سکیں۔
2013 سے
چھپنے والی اس کتاب کی اب تک 7 جلدیں ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہیں
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کا فیصل آباد کی ریجن و زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
پاکستان
نگران کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ کے علاقائی دورہ میں شرکت
اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر
میں علاقائی دورہ ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں کے ہمراہ پاکستان نگران نے
شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15
نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
Dawateislami