کینیا کی دو
کا بینہ نیروبی اور ممباسا کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کی دو کا بینہ
نیروبی اور ممباسا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیا کی نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شیڈول
اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے راہنمائی کی۔ زیادہ
سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے،مدرسۃ المد ینہ با لغات کا آغاز کرنے، ڈونیشن بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے ۔
کینیا کی دو
کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقر یباً
36اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے” امام مالک کا عشق مصطفی
ٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں
پر عمل کرنے اور 15 نومبر2020ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لانڈھی کابینہ کے
پوش ایریا خرم آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدارس المدینہ و
جامعۃ المدینہ کی خصوصیات سے آگاہ کیا اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن بھی دیا۔
مدرسۃالمدینہ
للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دی گئیں۔
واضح رہے! کم و بیش156 طالبات نے حفظ مکمل کرنے کی
سعادت حاصل کی جبکہ 2ہزار922 طالبات نے ناظرہ قراٰنِ پاک ختم کیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی کابينہ کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے
بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام ملیر میمن گوٹھ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون و ڈویژن مشاورت و دیگر اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام چند اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں چند اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ
کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور اس میں بہتری لانے پر بات چیت کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستان
مدرستہ المدینہ للبنات کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان مدرستہ المدینہ للبنات کے
تحت کم و بیش 61ہزار901 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“
پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
حیدر آباد ریجن
ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا علاقہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس اصلاح اعمال کی پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عاملات نیک اعمال کے 6 سال کے اہداف دئیے۔،ماہانہ
کارکردگی انگریزی ماہ کے حساب سے مکمل وصول کرنے اور اصلاحِ اعمال اجتماع کو ہر ڈویژن
میں کرنےکا ذہن دیا، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت ذمہ دار سے
وصول کر کے چیک کرنے، سفر شیڈول ان زون/کابینہ /ڈویژن میں بنانے کا ذہن جہاں اب تک نہیں بنا نیزمدنی
مذاکرہ کارکردگی 100 % وصول کرنے کا ذہن دیا، ہفتہ وار مدنی کاموں کی تحریکوں کی
کارکردگی تمام سطحوں سے وصول کرنے کی
ترغیب دلائی۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی ذمہ دارا سلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے
گئے ۔
بیرون ملک میں ہونے والے کورس بنام”جنت اور دوزخ کیاہیں؟“
کی ماہانہ کارکردگی
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ اکتوبر2020 میں
بیرون ملک (ہند ،یوکے ، عرب شریف ، قطر ، کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، ملائشیا ، انڈونیشیا ، امریکہ
، کینیڈا ، موریشس ، زامبیا ، ملاوی ، بیلجئم، ناروے ، اسپین ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے 3دن پر مشتمل کورس بنام”جنت اور دوزخ کیاہیں؟“ کا 1ہزار210 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و
بیش 25ہزار33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند فرمایا، نماز کی پابندی کرنے کی نیت کی، دعوت اسلامی کے لئےاورایمان
پرخاتمہ کی دعائیں بھی کی نیز 15ہزار260اسلامی
بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور17ہزار15 دیگر شارٹ کورسز
کر نے نیتیں کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ اکتوبر2020ء میں
بیرون ملک (ہند،یوکے ، عرب شریف ، قطر ، کویت ، بحرین ، آسٹریلیا ، ملائشیا ، انڈونیشیا ، امریکہ
، کینیڈا ، ماریشس ، زامبیا ، ملاوی ، بیلجئم، ناروے ، اسپین ، جرمنی ، آسٹریا ،
ساؤتھ افریقہ ، فرانس ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ ،چائنہ ، بوٹسوانا ) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع سے 14
مختلف کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، زندگی پرسکون بنائیے، فیضان تجوید و نماز ، اسلامی کی بنیادی باتیں ،
طہارت کورس ، کفن دفن ، کورس جنت اور دوزخ
کیاہے؟ ، آئیے مدنی کام سیکھیں ، حسنِ
کردار ، کورس ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، تفسیر سورۂرحمٰن کورس، فرض علوم
کورس ، کورس فیضانِ ایمانیات، جنت کا
راستہ ) کا 1ہزار282 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 25ہزار677اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤدرن افریقہ کے ملک ماریشس میں ون ڈے سیشن ”مسکرانے
کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام 7 نومبر 2020ء کو ساؤدرن افریقہ کے ملک ماریشس میں ون ڈے سیشن ”مسکرانے
کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و
دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے ، دیگر شارٹ کورسز میں شریک ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami