احادیثِ رسول پر مشتمل شیخ الاسلام امام یحییٰ بن شَرَف نَوَوِی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہورِزمانہ کتاب

رِیاضُ الصَّالِحِیْن کا اُردو ترجمہ

اَنْوَارُالْمُتَّقِیْن شرحُ رِ یاضِ الصَّالِحِیْن

المعروف

فیضانِ ریاض الصالحین

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭رِیاضُ الصالِحِین میں جہاں آیات بیان کی گئی ہیں وہاں مستند تفاسیر سے ان کی مختصر تفسیر بھی بیان کردی گئی ہے۔ ٭احادیثِ کریمہ کا آسان اردو ترجمہ اور ہر حدیث کی باب کے مطابق مستند کتب سے توضیح وتشریح کی گئی ہے۔٭ امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کتاب میں اصلاحی انداز اختیار کیا ہے اس لئے ہم نے بھی احادیث مبارکہ کی توضیح وتشریح میں دقیق علمی و فنی ابحاث کے بجائے اصلاحی انداز اختیار کیا ہے ۔٭امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مسلکاً شافعی تھے اس لئے انہوں نے فقہی مسائل میں امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکافی کا موقف اختیار کیا۔ ہم نے حسب ضرورت احناف کا موقف واضح کر دیا ہے۔٭ حسبِ ضرورت مشکل الفاظ پر اِعراب کا اِلْتِزَام کیا گیا ہے ۔کئی مقامات پر مفید حواشی دئیے گئے ہیں۔ ٭آیات مقدسہ، احادیثِ مبارکہ، توضیحی عبارات ، فقہی جزئیات اور دیگر مواد کی مکمل تخریج کی گئی ہے ۔٭ آیاتِ قراٰنیہ کا ترجمہ کنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے ۔٭ حسب موقع اِمامِ اَہْلسُنّت،عظیمُ البَرَکَت،عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت مولانا شاہ امام اَحْمَدرَضاخَان عَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اور امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَۃ اور دیگر علمائے اہلسنت دَ امَتْ فُیُوضُہم کے اشعار بیان کئے گئے ہیں۔٭ہر حدیث کی وضاحت کے آخر میں اہم مدنی پھول بطور مدنی گلدستہ بیان کئے گئے ہیں۔٭کوشش کی گئی ہے کہ ہر حدیث کی وضاحت اس کے موضوع کے اعتبار سے ہولیکن کئی مقامات پر ضمناً دوسری مفید باتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔٭ موقع کی مناسبت سے ترغیبی وترہیبی اور دعائیہ کلمات ڈالے گئے ہیں۔٭احادیثِ مبارکہ اور ان کی وضاحت میں عنوانات قائم کئے گئے ہیں تاکہ مطالعہ کرنے والوں کی دلچسپی برقرار رہے اور ذوق بڑھے۔٭ عنوانات وموضوعات کی ضمنی وتفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے تاکہ ایک ہی نظر میں کتاب کے مضامین کا علم ہوجائے اور مطالعہ کرنے والے آسانی سے اپنے مطلوب تک پہنچ سکیں۔

2013 سے چھپنے والی اس کتاب کی اب تک 7 جلدیں ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہیں

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now