اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ گنج بخش میں شعبہ ٔتعلیم کی ریجن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تربیت کے مدنی پھول دئیے نیز مشاورت کی تکمیل کے اہداف دئیے اور ٹیلیتھون کے لئے بھی اہداف طے کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے  لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں لکی مروت کابینہ کی ڈویژن رحمانی خیل اور لکی مروت میں مدنی کام شروع کرنے کے لئے ڈویژن نگران اسلامی بہن کی تقرری ہوئی۔ نومبر میں ان دونوں ڈویژن میں مدنی کام شروع کرنے کی نیت کی نیز درس و بیان کا حلقہ لگانے کی بھی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی گلشن راوی برانچ میں سالانہ محفل نعت منعقد ہوئی جس میں شخصيات ، سرپرست اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

محفل میں نعت مصطفےٰ ﷺ کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت کا مقابلہ ہوامزید اس موقع پر خصوصی بیان کا سلسلہ ہواجس میں ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی گئی۔

مختلف اوقات میں پڑھے جانے والے وظائف اور دعاؤں پر مشتمل سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا رسالہ

الوَظیْفَۃُ الکَریْمہ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

قرآن و حدیث میں ذِکرُ اللہ کی بہت تاکید فرمائی گئی ہے اور اس کے فضائل بے شمار ہیں ، انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے دل اور زبان کو ذکرِ الٰہی میں مشغول رکھے اور کسی سختی و پریشانی میں بھی اس سے غافل نہ ہو۔ہمارے بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن نے اپنی زندگیاں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذکر میں گزاریں اور اپنے متعلقین کوبھی فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ ہر وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذکر میں مشغول رہنے کی تاکید و تلقین فرماتے رہے ، بلکہ امت کی خیر خواہی کے مقدس جذبے کے تحت انہوں نے قرآن و حدیث اور دیگر روایات کی روشنی میں مختلف اذکار کو جمع کردیا اور صبح وشام اور دن رات میں ان کو مخصوص تعداد میں پڑھنے کی ترغیب دلائی تاکہ ان پر عمل کرنے والوں کے دلوں کی جلا ہو اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں ۔

اعلیٰ حضرت ، مجدد دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ المَنّان نے بھی اَوراد و وَظائف کا ایک مجموعہ مرتب فرمایا جو ’’الوظیفۃ الکریمۃ ‘‘ کے نام سے مشہور ہے جس میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے صبح و شام اور پانچوں نمازوں کے بعد کے وِرد و وظائف اور ان کے فضائل تحریر فرمائے ہیں اور ساتھ ہی ذکرِ خفی کے پانچ مخصوص طریقے بھی ذکر کردیئے ہیں نیز آخر میں تصورِ شیخ کا طریقہ بھی ارشاد فرما دیا ہے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں ان اوراد سے مستفید ہونے کی توفیق رفیق مرحمت فرمائے اور فیضانِ اولیاء سے ہمیں مالا مال فرمائے ۔آمین

دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کے مدنی علماء دامت فیوضہم نے اس مجموعہ کو بھی جدید انداز میں پیش کرنے کی سعی کی اور اس غرض سے تمام اوراد کی حتی المقدور اصل مصادر سے تطبیق کی اور حواشی کی صورت میں ان کے حوالہ جات اور ساتھ ہی ان دعاؤں کا ترجمہ بھی تحریر کر دیا ہے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ علماء کرام دامت فیوضہم کی اس محنت پرانہیں بہترین جزاعطا فرمائے۔ آمین

46صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010سے لیکر اب تک8ایڈیشنزمیں98ہزارسے زائد شائع ہوچکاہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے22روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جشن ولادت کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ایک بڑی تعداد میں پیرا میڈیکل کی طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے طالبات نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ زون ذمہ دارہ اور کابینہ نگران نے DHQ اسپتال، گورنمنٹ میٹرنٹی اسپتال اور مختلف پرائیوٹ کالجز(الیٹ سائنس کالج، بی سپرئیر کالج اور سعید اسلامک کالج) کا دورہ کیاجس میں مختلف خواتین عہدیداران سے ملاقات کی ، نیکی کی دعوت دی اور دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں سب کو تحفے میں رسائل پیش کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يوکے کے شہربریڈفورڈ (Bradford ) میں 6 مقامات پر محافل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش 105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیانات کئے اور کیا اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے میلاد شریف کی برکتوں اور جشنِ ولادتِ مصطفٰی ﷺ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی نیزاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھی بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہزارہ زون کی ایبٹ آباد کابینہ میں کابینہ،ڈویژن،ذیلی اور کچھ شخصيات کا مدنی مشورہ ہوا۔                                   

آئندہ مزید کورسز کو بڑھانے کےلئے اسلامی بہنوں سے مشورے کئے۔ کورسز کے دوران پیش آنے والے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ایک اسٹوڈنٹ اسلامی بہن کو شارٹ کورسز ذمہ دارہ کی دفتر ذمہ دارہ بنانے کےلئے منتخب کیا گیا۔ ذمہ داری سمجھائی گئی نیز اسی دن ہری پور میں ڈی اسٹاپ مقام پرمدنی مشورہ ہوا جس میں کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا، لاک ڈاؤن کے بعد اس ذیلی حلقہ کا اجتماع شروع نہ ہونے پر کلام کیا اور اسے دوبارہ اسی بدھ سے شروع کروانے اور وہیں پر کورسز کا آغاز کروانے کے اہداف لئے نیز اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کرکے جلد از جلد اس کام کو کرنے کی ترغيب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يوکےکے علاقے   ڈونکیسٹر (Doncaster) میں 3 مقامات پر محافلِ نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیانات کئے اور کیا اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے میلاد شریف کی برکتوں اور جشنِ ولادتِ مصطفٰی ﷺ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی نیزاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھی بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر(South and West Yorkshire )کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پشاور زون میں کابینہ،ڈویژن اور ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آئندہ ہونے والے کورسز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور کورسز اور کورسز کروانے کے دوران پیش آنے والے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی گئی۔

مجلس حج و عمرہ کے لئے رفیق الحرمین کورس ذمہ داران میں کروانے کا ہدف لیا تاکہ حج و عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں کی تربيت کی جاسکے۔ اس کورس میں تمام ذمہ داران نے داخلہ لیا۔

مدنی مشورے کے بعد شخصيات اجتماع میں بیان کے ساتھ شارٹ کورسز کے آغاز کا ذہن دیا گیا آئندہ ہونے والے کورس مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کروانے کا ذہن دیا اور مزید کورسز کروانے کی نیتیں کی گئیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی پچھلے دنوں شاہدرہ برانچ میں اسلامی بہنوں کی سالانہ محفل نعت  منعقد ہوئی جس میں شخصيات اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کی بھی خصوصی شرکت ہوئی۔ محفل میں پُرجوش نعتوں کیساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت کا مقابلہ ہوا نیز بیان کیساتھ ٹیلی تھون کی ترغيب دلائی گئی۔