برمنگھم ریجن
کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم(Birmingham)ریجن کی اصلاحِ
اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت اصلاح اعمال اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو
مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے، خاص طور پر مدنی مذاکرہ کے شعبے پر
خصوصی توجہ دینے اور اس کے لئے خصوصی
اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی ترغیب دلائی ۔15 نومبر2020ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون کےلئے بھر کوششیں کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔