دعوت اسلامی
کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 5نومبر 2020ء بروز جمعرات ایسٹ ملیر زون ناظم آباد کابینہ ڈیویژن
سخی حسن میں مدنی حلقہ بسلسلہ ذکر و نعت ہوا جس میں اسپئیر پارٹ مالکان اور کار مکینک سمیت دیگر ورکروں نے شرکت کی ۔
مدنی حلقہ
بسلسلہ ذکر و نعت میں مبلغ دعوت اسلامی عبد
الطیف عطاری نے شرکا کے درمیان میلاد النبی
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ و اٰلہ وَسَلَّم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے کہا کہ پیارے آقا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ و اٰلہ وَسَلَّم
سے
اظہار محبت ہر عاشق کا حق ہے ۔ (رپورٹ :عبد
الوہاب عطاری مجلس ٹرانسپورٹ ایسٹ ملیر زون )
پنڈی بھٹیاں
کے گاؤں (مارتھ) کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں محفل میلاد کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پنڈی بھٹیاں کے گاؤں (مارتھ) کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں محفل میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیچرز کو تحفے میں کتاب پیش کی نیز درس شروع کروانے کی نیت بھی کی۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی ممباسا کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی ممباسا کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ کی ذمہ دران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس
میں کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔
زیادہ سے زیادہ
نیکی کی دعوت دے کر سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے، مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ
کے لیے ٹیلی تھون کے ذریعے عطیا ت کرنے کے
حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس آئمہ مساجد واور مجلس فیضان مدینہ کے تحت پسرورکھرانہ موڑ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے تمام آئمہ کرام اور زون و ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی امجد رضا عطاری نگران
کابینہ نے شرکا کے درمیان عدل و انصاف کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے 12مدنی کام بالخصوص مدرستہ المدینہ بالغان ،مدنی مذاکرہ،مدنی
قافلہ اور خود کفالت جیسے مختلف مدنی کام کے متعلق شرکا کو مدنی
پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے اہداف دئیے۔
جھنگ زون
مکتبہ المدینہ ذمہ دار کا جھنگ کابینہ کی مکتبہ المدینہ ذمہ داران سے بذریعہ
کال مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن،
جھنگ زون کی مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ کابینہ کی مکتبہ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو بستوں
میں مضبوطی کے حوالے سے ذہن دیا گیا نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی
اور نیو بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلوائی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے
مدنی پھول دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن کے شہر مالمو
میں 4مقامات پر محافل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ۔ محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
حضور ﷺ کے میلاد شریف کی برکتوں اور جشنِ ولادتِ مصطفٰی ﷺ کے حوالے سے معلومات
فراہم کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلیتھون کے مدنی پھولوں کے مطابق
عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شخصیات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون میں کورس جنت کا راستہ منعقد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن مشاورت شعبہ مالیات نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن، پاک و عالمی سطح کی مالیات ذمہ
داران نے شرکت کی نیز شعبہ کی اسلامی بہنوں کو بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران زون
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کی اہمیت بیان کی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
آج ہونے والے اسلامی بہنوں کے بدھ اجتماع میں مولانا
عمران عطاری بذریعہ لنک بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں میں ہر
بدھ کے دن سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرا بیان کرتی ہیں اور بعض مواقع پر
دعوتِ اسلامی کے بڑی سطح کے ذمہ داران کا بذریعہ لنک بیان ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک اسلامی بہنیں پردے میں رہتے
ہوئے سنتی ہیں۔
آج بدھ 11
نومبر 2020ء کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری مدظلہ العالی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
تمام ذمہ داران اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو اس ہفتہ وار اجتماع میں ضرور شرکت
کروائیں۔
Dawateislami