لندن ریجن کے
علاقے ہنسلو میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 18
نومبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ہنسلو (Hounslow)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہو نے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ ہے۔
داخلے کی
خواہشمند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی
متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 18 تا 24ربیع الاوّل 1442ھ تک گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
266اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
324اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
505اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار18 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
722 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
501 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
فیصل آباد
ریجن ، کابینہ فیصل آباد ، ڈویژن منصور
آباد علاقہ کینال روڈ میں شخصیات اجتماع
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی کابینہ فیصل آباد کی ڈویژن
منصور آباد علاقہ کینال روڈ میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی ۔اہل خانہ نے ایک یونٹ کی نیت کی۔اور ہاتھوں ہاتھ
بھی مدنی عطیات جمع کئے گئے۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے راچڈیل میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
28 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے راچڈیل (Rochdale)میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا
ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی
فوائد“ ہونے جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
20 نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے اولڈہم( Oldham) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا
ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
اسلامی
بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی تمام ر یجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا مجلس بیرون ملک کی رکن مجلس شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا
جائزہ لیا اورریجن کی اسلامی بہنوں کو زون سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے
۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے بری میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ ہونے
جارہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 17
نومبر 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے علاقے بری(Bury) میں کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس صرف ایک دن کا
ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام یوکے
کے شہر نیو کاسل(New Castle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
تفصیلات بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل
کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام یوکے کے شہر ہالی فیکس(Halifax) اور كيگلی (Keighley)میں محافل نعت كا
انعقاد كيا گیا جن میں پورے ڈویژن سے کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرے بیانات کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ایک اسلامی بہن نے اسی وقت 6 یونٹ جمع کروائے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے
دنوں مجلس اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ دار کا تمام ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن ذمہ داران نے شرکت
کی۔
پاک سطح اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ
داران کی تربیت کی۔ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید عاملات نیک اعمال بڑھانے کا
ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور کارکردگی شیڈول
پر ٪100عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں فی ڈویژن ایک اصلاح اعمال اجتماع کرنے کا ہدف دیا اور اپنے شعبہ کی مدنی خبریں ریجن
سطح شب و روز کو روزانہ بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر برٹن( Burton) میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات
بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے
طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے
کا ذہن دیا۔
اسپین کے
علاقے ترینیتات میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام اسپین( Spain )کے علاقے ترینیتات( Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”خوش قسمت کون؟“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے
کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami