(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 12نومبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری ”بہترین سرمایہ کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت  4 نومبر 2020ء بروز منگل عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے سخی حسن اور پاپوش قبرستان میں گورکن اور انچارج سے ملاقات کی اور وہاں مختلف مقامات سے آئے ہوئے زائرین کو نیکی کی دعوت دی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


حدیث پاک کا مفہوم ہے تم میں سے بہترین ہے وہ شخص جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ اس مقصد کے تحت گلگت بلتستان زون کی کابینہ استور میں بھی مدرستہ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں جس میں اسلامی بھائیوں کو قرآن پاک تجوید و قرات کے مطابق پڑھایا جاتا۔

الحمد اللہ عزوجل 7نومبر 2020 بروز ہفتہ مدرستہ المدینہ بالغان کے ڈویژن زمہ دار محمد احمد رضا عطاری اور رکن کابینہ راشد عطاری نے استور کابینہ کے علاقہ ناصر آباد میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت کی اور  شرکاء کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر  ڈویژن زمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے بھی قرآن پاک سیکھنے اور سیکھانے فرض علوم سیکھے کے حوالے سے شرکاء کی تربیت کی۔(رپورٹ:افتخار عطاری معلم مدرستہ المدینہ بالغان ناصر آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس  ٹرانسپورٹ کے تحت 5نومبر 2020ء بروز جمعرات ایسٹ ملیر زون ناظم آباد کابینہ ڈیویژن سخی حسن میں مدنی حلقہ بسلسلہ ذکر و نعت ہوا جس میں اسپئیر پارٹ مالکان اور کار مکینک سمیت دیگر ورکروں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقہ بسلسلہ ذکر و نعت میں مبلغ دعوت اسلامی عبد الطیف عطاری نے شرکا کے درمیان میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ و اٰلہ وَسَلَّم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پیارے آقا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ و اٰلہ وَسَلَّم سے اظہار محبت ہر عاشق کا حق ہے ۔ (رپورٹ :عبد الوہاب عطاری مجلس ٹرانسپورٹ ایسٹ ملیر زون )


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنڈی بھٹیاں کے گاؤں (مارتھ) کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیچرز کو تحفے میں کتاب پیش کی نیز درس شروع کروانے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی ممباسا کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ کی ذمہ دران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں کو مزید مضبوط  کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔

زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دے کر سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے، مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے لیے ٹیلی تھون کے ذریعے عطیا ت کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد واور مجلس فیضان مدینہ کے تحت پسرورکھرانہ موڑ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے تمام آئمہ کرام اور زون و ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی امجد رضا عطاری نگران کابینہ نے شرکا کے درمیان عدل و انصاف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے 12مدنی کام بالخصوص مدرستہ المدینہ بالغان ،مدنی مذاکرہ،مدنی قافلہ اور خود کفالت جیسے مختلف مدنی کام کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے اہداف دئیے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن، جھنگ زون کی مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ کابینہ کی مکتبہ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو بستوں میں مضبوطی کے حوالے سے ذہن دیا گیا نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور نیو بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلوائی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن کے پاپوش ڈویژن میں  3 مدارس کے جائزے کئے۔ مدرسات کے تحریری کام چیک کئے۔طریقہ تدریس کا جائزہ لیا۔مدرسات اور کابینہ ذمہ داران کےساتھ مشاورت بھی کی، مدرستہ المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے اور نظام کو بہتر بنانے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن  کے شہر مالمو میں 4مقامات پر محافل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ۔ محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے میلاد شریف کی برکتوں اور جشنِ ولادتِ مصطفٰی ﷺ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی نیزاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھی حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلیتھون کے مدنی پھولوں کے مطابق عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شخصیات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  شمالی لاہور زون میں کورس جنت کا راستہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مدنی مرکز کی ہدایات کے مطابق تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔