دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایران کی تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھو ن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اور زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سے چند یہ ہیں: عرب شریف، کویت،عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ہند، ایران، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوکےم ڈنمارک ، اٹلی، اسپین، فرانس، ناروے، بلجئیم، یوبا سٹی۔

پاکستان میں اکتوبر2020ء میںکم و بیش 15ہزار188اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ میں شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع و دیگر مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جبکہ بیرون ممالک کی کم و بیش 9ہزار143اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے اسلامی بہنوں کو محتلف مدنی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام  تھر زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عمر کوٹ کی کابینہ تا حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن مالیات ذمہ دار بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ مالیات کے کاموں کے بارے میں اپڈیٹ کیا نیزماہانہ رسید بکس رائج کرنےاور ای رسید استعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں ایک اسلامی بہن کے شادی کے سلسلے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے”پیارے آقاﷺ کی سیرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو

شادیوں میں کی جانے والی غیر شرعی رسومات کی نشاندہی کرواکر ان سے بچنے کی ترغیب رلائی نیز شریعت کی مطابق شادی کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم  کے زیرِ اہتمام کراچی جناح اسپتال کے برن سینٹر کی ہیڈ لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نواب شاہ کابینہ کے ڈویژن پڈعیدن میں شخصیات اجتماع ہوا ۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطار ی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اورشرکا کو 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے زیر اہتمام 6نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور اور ملتان ریجن کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ پاکستان حاجی مشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 7 اور 8 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے تمام زون ، ریجن اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کو مزید مستحکم بنانے، ایک ماہ اور تین ماہ کے مدنی قافلوں کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کااضافہ کرنے اور مجلس مدنی قافلہ کو آئی ٹی کے حوالےسے Automatedکرنے پر کلام کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے بذریعہ لنک شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازااور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔مدنی مشورے میں موجود کثیر ذمہ داران نے ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔

اس مدنی مشورے میں تمام ذمہ داران نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرعی مدنی پھولوں کا ٹیسٹ بھی دیا جبکہ مختلف ریجن اور زون ذمہ داران کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ عیدی بھی پیش کی گئی۔


10نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رضا مسجد لانڈھی کورنگی کابینہ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


9 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ ولیکا سائٹ ایریا کراچی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


8نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹ غلام محمد حیدر آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


10 نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کنز الایمان گرو مندر کراچی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔