میر پور
خاص زون ، جھڈو کابینہ ، ڈویژن کوٹ غلام
محمد میں کابینہ سطح پر مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میر پور خاص زون ، جھڈو کابینہ ، ڈویژن کوٹ غلام محمد میں کابینہ سطح
پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ زون نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں کوٹ غلام محمد کے علاقوں کی تقرری مکمل کروائی گئی مزید ٹیلیتھون کا ذہن دیا گیا
۔اسلامی بہن کے سوئم کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان فرمایا جس میں آخرت کی تیاری
کا ذہن دیا ۔ اہل خانہ کومرحومہ کے لیے خوب ایصال ثواب کرنے کے لیے مدنی کام کرنے
کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی
کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی
کے تحت 09 نومبر 2020ء بروز پیر گوادر ارمابیل پریس کلب میں
میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
میلاد اجتماع مبلغ
دعوت اسلامی شاہد رضا مدنی نے شرکا کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں
مختلف شعبہ جات کے ذریعے خدمات دین کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت
اسلامی کے بارے میں آگاہی دی۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی کی مجلس
عطیات بکس کے تحت 10 نومبر 2020ء بروز منگل تخت ہزارہ تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ زون اور ڈویژن ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سنتوں بھرا
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محبوب
رضا عطاری رکنِ زون بھلوال و ڈویژن نگران بھابڑا نے قیامت کے امتحان کے عنوان پر بیان
کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون تعاون کرنے کا ذ ہن دیتے ہوئے ہفتہ واراجتماع کی دعوت دی۔(رپورٹ:فضیل
رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام
پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ کے اقراء ہاسپٹل میں نیکی کی دعوت دی گئی
جس میں حیدرآباد کابینہ کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اقراء
ہاسپٹل میں موجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز
کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہاسپٹل میں درس اجتماع رکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔
آخر میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی پیش کئے گئے۔
واپڈا آفس
بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 10 نومبر 2020ء بروز منگل واپڈا آفس بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس رابطہ کے رکن
کابینہ ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری ،واپڈا آفس آفیسرز سمیت عملہ نے بھی شرکت کی۔
اجتماع میلاد میں مبلغ دعوت اسلامی عامر رفیق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور عملہ کے افراد کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیا نیز واپڈا آفس کے آفیسرز اور عملہ
سے ملاقات کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ:فضیل رضا عطاری
رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)
دعوت اسلامی
کےزیر اہتمام پچھلے دنوں ایران کے شہر
زاہدان کے ایک ذیلی حلقہ میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 11 نومبر2020ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کراچی ریجن
ذمہ دار نے شرکا کے درمیان حسنِ معاشرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ایک امام کو کیسا ہونا چاہئے کہ متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ظاہر و باطن کی صفائی ستھرائی کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اُویس
مدنی معلّم امامت کورس)
شیخ طریقت، امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ
اس ہفتے
کا رسالہ
اس رسالے میں آپ پڑھ سکیں گے:
٭کبوتر اُڑانے کے لئے سیٹی بجانا کیسا؟٭ایمان کی حفاظت
کا طریقہ ٭شادی بیاہ کی تقریب میں تاخیر کی وجہ اور اسکا حل ٭معذور
بچہ چلنے لگا(کرامت)٭رحم دِلی کسے کہتے ہیں؟٭طالب عِلم کو کیسا ہونا
چاہیے؟٭ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
16صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں57ہزار چھپ چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈااورامریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی نگران اسلامی بہن اور
امریکہ کی تمام ڈویژن نگران اسلام بہنوں
نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورکامیاب
ذمہ داران کو کیسا ہونا چاہئے اس حوالےسے نکات فراہم کئے نیز15 نومبر2020ء کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے (Norway)اوسلو ( Oslo )کے چار ذیلی حلقوں میں آن
لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد کیاگیاجن میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”امام مالک کا
عشق رسول“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اللہ کے آخری
نبی ﷺ کی اطاعت کرنے،نیکی کی دعوت دینے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 نومبر2020ء کو اٹلی
(Italy )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزیدمضبوط کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز
زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دے کر سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے اور مدرسۃ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ کے لئے ٹیلی تھون کرنے کے اہداف بھی دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے (Norway) کے شہراوسلو ( Oslo )میں
آن لائن ون ڈے سیشن کا مقامی زبان میں انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نارویجن زبان میں ”امام مالک کا عشق
رسول“ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ کے
آخری نبی ﷺ کی اطاعت کرنے،نیکی کی دعوت دینے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔
Dawateislami