اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون ذمہ دارہ نے خصوصی شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن جامعۃ المدینہ H 38 کے بلاک میں لاہور شمالی زون اور جنوبی زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح ، پاک سطح، زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اور مجلس محفل نعت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کاحل پیش کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی کام اچھے انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی تحت پاکستان میں موجود برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں 6 نومبر 2020ء بروز  جمعہ المبارک  مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ عطاری ہوم کلاسز کے مدرسین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی محمد جنید عطاری مدنی نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرتے ہوئے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ؛محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی تحت کے5 نومبر 2020ء  بروز جمعرات فیصل آباد مین برانچ ستیانہ روڈ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز و ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن مجلس حافظ محمد سلمان عطاری و فیس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار غلام مرتضی عطاری و ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار وقار مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے طالب علم اسلامی بھائیوں کے مسائل حل کرتے ہوئے وہ طالب علم جو فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھتے ہیں ان کے لئے فیس ادا کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی پر گفتگو کی۔

اس دوران فیس کے مدنی پھولوں کو اپڈیٹ بھی کیا گیا۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے اسٹوڈنٹ پورٹل پر بھی گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے اورسابقہ ماہ میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ؛محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی تحت5 نومبر 2020ء  بروز جمعرات کراچی ریجن کے تمام شفٹ ناظمین کا نیو چالی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے شرکا کو ٹیلی تھون کے یونٹس جمع کرنےاور اپنے اہداف پورا کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے نیز بارہ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے خود کو اور مدنی عملے کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ؛محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 5 نومبر 2020ء  بروز جمعرات فیصل آباد ریجن کی برانچ فیضان مدینہ کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار عمران عطاری مدنی نےٹیلی تھون کے یونٹس جمع کرنےاور اپنے اہداف پورا کرنے کے حوالے سے نکات دیئے نیز مدنی کاموں کے حوالے سے اپنی ذات اور مدنی عملے میں مضبوطی لانے کیلئے ترغیب دلائی۔(رپورٹ؛محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی تحت پاکستان میں موجود مزنگ برانچ لاہور میں4 نومبر 2020ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس لاہور ریجن کے زون ذمہ داران،برانچ ناظمین،شفٹ ناظمین  سمیت تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں لاہور ریجن ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی سخاوت عطاری مدنی نے ٹیلی تھون کے یونٹس جمع کرنےاور اپنے اہداف پورا کرنے کے حوالے سے شرکا کو اہم نکات دیئے نیز مدنی کاموں کے حوالے سے اپنی ذات اور مدنی عملے میں مضبوطی لانے کیلئے ترغیب دلائی۔(رپورٹ؛محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت 6 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک بھابڑا شریف تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں مدنی حلقہ برائے ایصالِ ثواب ہوا جس میں نگران زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی ، نگران کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی، اراکین زون قاری محبوب رضا عطاری ، فضیل رضا عطاری مدنی ، سبطین رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مجلس ازدیاد حب کا تعارف پیش کیا اور اس مجلس کے تحت منعقد ہونے والے مختلف ایصال ثواب اجتماع سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)


7نومبر 2020ء  کی شب بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جوکھانا بچ جاتاہے،کیا وہ دوبارہ استعمال کرنا چاہئے ؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جی ہاں ! ایک قطرہ بلکہ آدھا قطرہ ،ایک دانہ بلکہ اس کا چوتھائی حصہ بھی ضائع نہ ہونے پائے ،کوشش کریں کہ پاپے(رس) کاایک ذرّہ بھی نہ گِرے ،گِرجائے تو چُن کرکھا لیں ،سبزی اورپھل کاٹتے ہوئے کوئی حصہ ضائع نہ کریں ،اِسراف سے بچنے کی کوشش کریں، اس کے لیے اپناذہن بنانا ہوگا۔

سوال:کیا جنّ بھی علم حاصل کرتے ہیں اورانہیں بھی مفتی صاحب کی ضرورت ہوتی ہے؟

جواب:جی ہاں !امام نجمُ الدین عمرنسفی رحمۃ اللہ علیہمفتیِ ثقلین یعنی جنّ وانسان کےمفتی تھے۔

سوال:صدقہ کس طرح اداکریں کہ بیماری دُورہو؟

جواب:جان کا صدقہ یعنی جانورذبح کیا جائے مثلاً مرغی یا بکراذبح کیاجائے،صدقے کے ذریعے بیماری کا علاج کرنا چاہئےاورجان کا صدقہ دینےسے زیادہ فائدہ ہوتاہے۔

سوال: کیا مصیبت آنےسے گناہ معاف ہوتےہیں ؟

جواب: نیک لوگوں کے لیے مصیبت گناہوں کی معافی کا سبب ہوتی ہے جبکہ بُرےلوگوں کے لیے مصیبت معصیت یعنی گناہ کےساتھ آتی ہے کہ یہ شکوہ وشکایت اوربےصبری کرکے گناہ گارہوتے ہیں ۔

سوال:بزرگی اورمالداری کس سے ہے ؟

جواب: بزرگی علم وعقل سے ہے عمرسےنہیں یعنی جوان عالم ،بے علم بوڑھے کے مقابلے میں بزرگ ہے،مالداری مال سے نہیں دل کی سخاوت کےساتھ ہے،اللہ پاک کی بارگاہ میں دل دیکھاجاتاہے مال نہیں ۔

سوال: ایساکیا کرنا چاہئے کہ بچے نمازکی طرف مائل ہوں ؟

جواب:بچوں کو نمازی بنانےکا ایک بہترین طریقہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ نفل گھر میں پڑھے جائیں،ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بچوں کو کوئی تحفہ وغیرہ دے کر نماز کی طرف مائل کیا جائے جیسے کہ ایک بزرگ بچوں سے کہا کرتے تھے کہ جونمازپڑھے گا میں اسے اخروٹ دوں گا ۔

سوال:جنّتیوں کی جنت میں کتنی عمرہوگی ؟

جواب:30سال۔

سوال:وہ کون سے بزرگ ہیں جو روزانہ علماء کو جمع کرکے موت کاتذکرہ سنتےاورروتےتھے ؟

جواب:تابعی بزرگ حضرت عمربن عبدالعزیزرضی اللہ عنہ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”اچھی نیت کی برکت پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”اچھی نیت کی برکت “ پڑھ یا سُن لے،اُس کے سارے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اس کو جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہ وسلَّم


7نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حیدر آباد سے تشریف لائے ہوئے عاشقان میلاد کا مدنی حلقہ ہوا۔

مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے پر مدنی پھول بیان کئے۔


کراچی کے علاقے کورنگی کی مدینہ مسجد میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں مسجد کی کمیٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے تعمیرات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی گلستان جوہر کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری، جامعۃ المدینہ کے طلبہ ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 15 نومبر 2020ء کوہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔