پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بالغان کراچی ریجن کے ذمہ دار محمد حسان عطاری کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔

اسی سلسلے میں 6نومبر 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان کی رہائش جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


6نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”کراچی ریجن آفس“ کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری سمیت کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ نے آفس کا افتتاح کرتے ہوئے شرکا کو مختلف مدنی پھول بیان فرمائیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں، ایک دوسرے کی ایکسپرٹیز کا فائدہ زندگی میں چینج لاتا ہے، جو ادارہ ترقی دیتا ہے لوگ ان اداروں کو نہیں چھوڑتے، ہر شخص یہ عہد کرے کہ میری زندگی کی تمام قابلیتیں دعوت اسلامی کے لئے ہے اور میں اپنی صلاحیت کو دعوت اسلامی کے لئے وقف کرونگا، اپنے آفس کے کام سے وفاداری کریں، اپنی صلاحیتوں سے بہتریں فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کی بھی سکھائیں۔


4نومبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں متعدد اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینےان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔


پچھلے دنوں بینظیر یونیورسٹی کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کوٹ غلام محمد سندھ میں قاری الطاف عطاری کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبر کی تلقین کی۔ مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔


دعوت اسلامی کے تحت بلوچستان کے علاقے ڈام میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں کاروباری حضرات حاجی کریم بخش، قاسم احمد عطاری، حاجی الیاس، محمد راشد، عبد العزیز، محمد سکندر، گل نواز اور حاجی حبیب اللہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے، مدنی کورسز میں داخلہ لے کر نماز کا طریقہ اور دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ علم دین سیکھنےکا ذہن دیا۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدنی کاموں میں حصہ لینے اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے کاروبار میں خیرو برکت کے لئےڈام میں 20 اکتوبر 2020ء کی صبح اجتماع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مدنی حلقے میں زونل نگران، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لسبیلہ کابینہ کے ڈویژن نگران، اراکین کابینہ، نگران کابینہ، زونل نگران، ناظمین، مدرسین، اساتذہ اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہے کہ جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، زندگی کو موت سے پہلے، صحت کو بیماری سے پہلے، مالداری کو غربت سے پہلےاور فرصت کو مصرفیات سے پہلے غنیمت جانو“۔

رکن شوریٰ نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے فرمایا کہ ”ہر اسلامی بھائی سے خندہ پیشانی سے ملاقات کریں، سلام کو عام کریں اور مدنی کام کو بڑھانے کے لئے اپنا ظاہری حلیہ بھی درست ہونا چاہیئے۔

حاجی محمد امین عطاری نے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے  جامعۃ المدینہ وندر بلوچستان کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی کام میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا حاصل کرنے کے لئے انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز و اقارب سے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے  زیر اہتمام گوجرانوالہ زون میں ریجن کفن دفن کی ذمہ دارہ نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقہ، حلقہ اور شعبے کی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی اور اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن میں اجتماع میلاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور اسپتال کے اسٹاف اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دارہ نے سیرت مصطفیﷺ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میلاد مصطفےٰ کی برکتیں بتائی گئیں نیز دکھی انسانیت کی خدمت کے فضائل و فوائد سیرت طیبہ کی روشنی میں بیان کئے گئے۔ آخر میں اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں میں رسائل پیش کئے گئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی قافلہ کے تحت فیضان مدینہ مگسی کالونی حب چوکی بلوچستان میں فیضان مدینہ میں 4 نومبر 2020ء بروز بدھ مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں حب کابینہ کے اراکین کابینہ، آئمہ اکرم اور مدرسین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی امین عطاری نے مدنی قافلہ اور ٹیلی ٹھون کے متعلق شرکا سے کلام کرتے ہوئے شرکا کو 12 ماہ مدنی قافلے کی ترغیب دلائی جس پر 22اسلامی بھائی نے 12 ماہ مدنی قافلہ کی نیت کی۔