شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔

چنانچہ نومبر2020ء کی پہلی پیر شریف کو یوکے ریجن لندن، مانچسٹر،برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 319 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 43 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی نیز587 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔