دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت2 نومبر 2020 ء
بروز پیر اسلام آباد G11 فیضان
مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مدرستہ المدینہ للبنین کے
ناظمین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں اسلام آباد ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار
عرفان قافلہ نے ہر ماہ 3 دن ہر 12 ماہ میں 1 ماہ اور زندگی میں
یکمشت 12 ماہ سفر کا ذہن دیا جس پر تمام ناظمین نے خود بھی سفر کرنے اور مزید
قافلے تیار کر کے سفر کروانے کی نیت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے مدنی قافلہ میں سفر کے
حوالے سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد
حارث عطاری نمائندہ مجلس قافلہ، شب و روز نیوز)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مجلس ڈاکٹرز ہو میوپیتھک کے تحت 30-29-28اکتوبر جمعہ ہفتہ اور
اتوار 12 13 14 ربیع الاول کو واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی زون میں مدنی قافلہ کیا
گیا جس میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا
سلسلہ ہوا ۔
مدنی قافلہ میں
لوگوں کو نماز پڑھنے ،فرائض و واجبات کو سکھا نے کا ذہن دیا۔ اس موقع
پر رکن زون شمعون عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کی اور مختلف مدنی پھول
دیئے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس امامت
کورس کے تحت 4 نومبر2020ء بروز بدھ خان پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت
کورس اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
مدنی مشور ے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام محمد مدنی نے شرکا کو بارہ مدنی کاموں کی مضبوطی، جامعۃ المدینہ
اور امامت کو رس کو خودکفیل کرنے پر مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمد رمضان مدنی)
دعوت
اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی تحت
پاکستان میں موجود برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد
میں 4 نومبر 2020ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کے
ناظمین ،تعلیمی ذمہ داران اور ٹرینر برانچ
ناظمین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی محمد جنید عطاری مدنی نے ٹیلی تھون کے حوالے سے
کارکردگی لی اور شرکا کو زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف
امور پر تربیت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام7 نومبر 2020 ء کو یورپین ریجن کے
ملک جرمنی (Germany) میں ون ڈے سیشن
بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و
دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے
گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ملک اسپین (Spain )کے شہر بارسلونا(Barcelona) میں
محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” کمالات مصطفیﷺ“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنو ں کوآقاﷺکی اطاعت کرتے
ہوئے سنت پر عمل کرنے کی تر غیب دلائی نیز ہر ہفتے سنتوں بھر ے اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک ڈنماک(Denmark) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
اصلاح اعمال کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے
ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال
بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
اسپین( Spain) کے علاقے لوگورونیو میں آن لائن کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 6 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سمجھایا
اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کی کہ وہ بھی میت کو غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک بلجئیم کی ذیلی تا کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشو رہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک بلجئیم (Belgium) کی ذیلی تا کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشو رہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز ٹیلی تھون کے لئے
اہداف دئیے گئے۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
یورپین یونین
اور سینٹرل افریقہ ریجن کی شب وروز ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5 نومبر 2020ء کو یورپین یونین اور سینٹرل افریقہ ریجن کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈنمارک، اسپین، اٹلی، ناروے، بیلجیم، آسٹریا، کینیا،یوگینڈا اور سویڈن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بیرون ملک کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی
بہن نے مش نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ شب و روز کے نکات سمجھائے
نیز شب وروز ویب سائٹ کاوزٹ کرنے کی ترغیب
دلائی اور شعبہ شب وروز پر تقرریاں مکمل کرنے اہداف دئیے۔
ماہِ اکتوبرمیں
یوکے ریجن میں کم و بیش 44 مقامات پر’’
کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتما
ماہِ اکتوبر2020ء میں یوکے ریجن میں کم و
بیش 44 مقامات پر’’ کورس جنت و دوزخ کیا
ہیں؟‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم بیش 1ہزار352 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں
لی گئیں جن میں تقریباً 978 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت پیش کی
جبکہ 507 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی۔
لندن ریجن
والتھم اسٹو ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لندن ریجن والتھم اسٹو
ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی نیز
اسلامی بہنوں کو 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھی بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا۔