دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 10 نومبر 2020ء بروز منگل واپڈا آفس بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس رابطہ کے رکن کابینہ ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری ،واپڈا آفس آفیسرز سمیت عملہ نے بھی شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں مبلغ دعوت اسلامی عامر رفیق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عملہ کے افراد کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیا نیز واپڈا آفس کے آفیسرز اور عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ:فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)