Under the supervision of ‘Majlis short courses (Islamic sisters)’, a course, namely ‘What are
Paradise and Hell?’ was conducted in Edinburgh, Scotland
region. Approximately 40 Islamic sisters had the privilege of attending this
informative course. The attendees (Islamic sisters)
gained valuable information such as ‘What are Paradise and Hell? Where are
‘Paradise’ and ‘Hell’ located? Have ‘Paradise’ and ‘Hell’ come into being? How
great will the blessings of Paradise be? How painful will the torment of Hell
be? What belief should a Muslim have about the Paradise and Hell? What are the
deeds that lead to Paradise or Hell? Besides, the responsible Islamic sister
encouraged the attendees (Islamic sisters) to
attend Sunnah-inspiring Ijtima’ and enroll in other such informative courses.
At the end of this informative course, the Islamic sisters made intention of
following ‘Quran and Sunnah’ and offering Salah regularly.
یورپ کے ملک
ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ 3 مقامات پر
سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2020ء کے پہلے
ہفتے میں یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ
اسکائپ 3 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 43 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کا بینہ نگران اسلامی بہنوں نے ” صورتِ مصطفٰی
ﷺمع صدقےکے فضائل“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیز 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں
اپنا حصہ ملانے اور اس کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک آسٹریا( Austria )میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے” سیرتِ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کواپنےعطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
اسپین کے ڈویژن
میڈرڈکےکئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2020ء کے پہلے
ہفتے اسپین(Spain) کے ڈویژن میڈرڈ( Madrid) کےکئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 59 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ” صورتِ مصطفٰی ﷺمع صدقےکے فضائل“
کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیز 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں
اپنا حصہ ملانے اور اس کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07 نومبر2020ء کو بلجئیم
(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے عشق رسول “ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کواپنےعطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے
نیزتقسیم رسائل کرنے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک ڈنمارک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 نومبر 2020 ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک( Denmark) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے
کےحوالے سے اہداف دئیے نیز 15 نومبر 2020ء
کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے اور اس کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے ویسٹ یارکشائر
کابینہ کے علاقے اسٹاکٹن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ
کے علاقے اسٹاکٹن (Stockton) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو وقت پر
کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ٹیلی
تھون کے بارے میں بھی اہداف کو نہ صرف پورا کرنے بلکہ آگے بڑھنے کا ذ ہن دیا۔
شیفیلڈ
،ڈونکاسٹراور رودرہم ميں 7 مقامات پر بذریعہ
اسکائپ محفل نعت كا انعقاد
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے سا ؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے شیفیلڈ ،ڈونکاسٹراور رودرہم (Sheffield, Doncaster, Rotherham )ميں 7 مقامات پر بذریعہ
اسکائپ محفل نعت كا انعقاد كيا گیا جن میں کم و بیش 186 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامى نے عشق رسول ﷺ کو بڑھانے اور اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے اصلاحی بیانات
کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی
نیز ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیا ۔
ماہ اکتوبر
2020ء میں یوکے لندن ریجن میں لگنے والے
مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام ماہ اکتوبر 2020ء میں یوکے لندن (London)ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:
پورے ریجن میں لگنے والے درجات کی تعداد: 28
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 200
بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد: 16
بذریعہ
اسکائپ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 92
اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 12
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد: 62
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 45
1 دن کا مدنی قاعدہ کورس : 26
لندن ریجن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن (London Region) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے
ٹیلی تھون کے لئے شخصیات خواتین سےرابطے
کرنے اورزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے
کے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں متاثرین اور ضرورت مند اسلامی
بہنوں کی امداد کےلئے اسلامی بہنوں سے
رابطے کئے گئےاور اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton
on Tees) میں کرونا وائرس، جاب Jobمیں کمی، بیماری وغیرہ سے متاثرین اسلامی بہنوں کی امداد
کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً21 گھروں میں راشن پہنچایا گیا ۔اسلامی بہنیں بہت خوش
ہوئیں اور اس احسن طریقے سے مدد کو بہت سراہا۔
یوکے ویسٹ یارکشائرکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوت اسلامى کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں 4ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرسۃ المدينہ بالغات كى كابينہ نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغيب دلائی،
تقسیم رسائل کے بارے میں بھی نکات سمجھائے گئے اور اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ
بالغات کے درجے بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔
Dawateislami